اُڈپی: غیرقانونی طورپر گانجہ ذخیرہ : ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th August 2017, 9:56 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:18/اگست (ایس اؤنیوز) غیرقانونی طورپر گانجہ ذخیرہ کرنے پر اُڈپی ڈی سی آئی بی پولس نے اُڈپی کے پیرمپلی ریلوے بر ج پر ملزم کو گرفتار کرنےمیں کامیاب ہوئی ہے۔ گرفتارشدہ ملزم کی شناخت اُڈجپی گونڈی بائیل کے مکین کوشیک (19)کے طورپر کی گئی ہے۔

ملزم کوشیک سے پولس نے 13ہزار روپئے مالیت کا 430گرام وزنی گانجہ اور 5ہزاروپئے قیمت کا موبائیل ضبط کرلیا ہے۔ گرفتارشدہ ملزم کا کیس منی پال پولس تھانہ منتقل کیا گیا ہے۔ متعلقہ کارروائی میں اُڈپی کے ایس پی ڈاکٹر سنجیو پاٹل کے حکم پر ڈی وائی ایس پی کمار سوامی کی رہنمائی میں ڈی سی آئی بی پولس انسپکٹر سنپت کمار اور اے ایس آئی روزاریوڈیسوزا، روی چندر، چندر شٹی ، رامو ہیگڈے ، راگھویندر، سنتوش کندر، راج کمار، دیانند پربھو، پروین، شیوانند، ڈرائیور راگھویندر شریک تھے۔ منی پال پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔