اُڈپی میں دستور بچاؤ ،ملک بچاؤ اجلاس : اقلیتوں کو منصوبہ بند طریقے سے کچلنے کی سازش کی جارہی ہے: پرکاش رائی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th April 2018, 8:50 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:25/اپریل (ایس او نیوز)اکثریتی طبقہ منصوبہ بند سازش کے ذریعے اقلیتوں کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے،ایسی گہری فریبی سازشیں ہورہی ہیں کہ شرفاء تصور بھی نہیں کرسکتے،آج ایسے فریبی لوگ بہت بڑے انسان بن گئے ہیں۔دستور کو تشکیل دینے والے  ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتی کو زنجیروں میں  جکڑ کر رکھا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشہور فلم  ایکٹر پرکاش رائی نے کیا۔

وہ یہاں اُڈپی میں کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی مہا وکوٹا، دلت دمنیتر سوابھیمانی ہوراٹ سمیتی ، کوموسوہاردا ویدیکے اور اقلیتی ،مسلم ، عیسائی اداروں کےا شتراک سے بھوجنگ پارک کے رنگ منٹپ میں بابا صاحب امبیڈکر کے 127ویں جنم دن کے موقع پر منگل کو منعقدہ ’’دستوربچاؤ، ملک بچاؤ‘‘ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے دھرم اور سیاست پر بات کرتے ہوئے کہاکہ مٹھوں اور مندروں کی تعمیر دھرم کے لئے کرنا چاہئے، دھرم کو اپنے نظریات کے فروغ کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے، مزید کہا کہ کسی پرزبردستی دھرم تھوپنا سرکار کا کام نہیں ہے اور دھرم کے نام پر سیاست کرنا بالکل  غلط ہے۔

ہندودھرم کے متعلق خیال ظاہر کرتے ہوئے پرکاش رائی نےکہاکہ ہندو دھرم الگ اورہندوتوا الگ ہے۔ مجھے زعفرانی رنگ اس لئے زیادہ پسند ہے کیوں کہ وویکانند اس رنگ کے لباس کو پہنا کرتے تھے۔ لیکن آج یہ لوگ جس زعفرانی لباس کو  پہنتے ہیں  وہ تخریب کی علامت ہے۔ اس کے پیچھے ان کا الگ مقصد ہے جس کو  معصوم ہندو ذہنوں پر تھوپا جارہاہے۔انہوں نےکہاکہ دھرم آگ لگانے کے لئے نہیں ،چراغ جلانے کے لئے ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی سیاست میں امیت شاہ لیڈر بننے کے اہل نہیں ہیں، ارکا ن اسمبلی (ایم ایل ایز) کو خرید کرکے اقتدار حاصل کرنےمیں بدنام امیت شاہ میں گاندھی اور امبیڈکر جیسوں کی سوچ نہیں ہے جو  ملک کو ترقی کی راہ پر لے جاسکے۔ انہوں نے امت شاہ کو  انتخابات جیتنے اور اس کے لئے جال بننے میں ہی  ماہر قرار دیا اور سوال کیا کہ کیا   ملک کو ایسے لوگوں کی ضروت ہے ؟

ریاستی بی جےپی لیڈران کے لئے امیت شاہ کا حکم شاہی حکم کی حیثیت رکھتاہے، انہوں نے پوچھا کہ اگر بی جےپی کرناٹکا میں اقتدار پاتی ہے تو امیت شاہ حکومت کریں گے یا بی جے پی لیڈران ؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ  کنڑیگاس کی سوابھیمان(خود مختاری )کہاں گئی ؟ انہوں نے کہا کہ جوکوئی ان کی گندی سیاست پر سوال اٹھاتاہے اُن  کو ہندو دھرم کا ہی مخالف قرار دیا جاتا ہے۔

فرقہ پرستی امیت شاہ اور اننت کمار ہیگڈے کی زبان کی نوک پر ہے، ملک میں بدامنی پیدا کرکے  اور عوام کے درمیان نفرت اور دشمنی کابیج بو کر جیت حاصل کرنےو الوں کے ہاتھوں میں ملک کو کیسے سونپا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ جو لوگ دستور کو بدلنے کی بات کرتے ہیں ، جوایک قوم کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں اور جو لوگ  زانیوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، بھلا ایسے  ہاتھوں میں آخر ملک کو کیسے سونپ سکتےہیں۔ پرکاش رائی نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر بی جےپی اقتدار پر آتی ہے تو ملک میں بہت بڑاسانحہ پیش آسکتا ہے۔

پرکاش رائی کے خطاب سےقبل اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے دلت سنگھرش سمیتی کے ریاستی جنرل سکریٹری ماولی شنکر نے کہاکہ ملک میں امبیڈکر کے دستورکو مٹانےکی کوششیں جاری ہیں۔ پارلیمنٹ پر دھرم سنسد کے نام پر سادھو اور سنت حملہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ  ملک اور دھرم کو یہاں کے عوام سے خطرہ نہیں ہےبلکہ خطرہ ایسے سادھو سنتوں سے ہیں۔ انہوں نے دستور اور جمہوریت کی بقا اور تحفظ کے لئے کمر کس لینے پرزوردیا۔

کوموسوہاردا ویدیکے کے جنرل سکریٹری کے ایل اشوک اور  اُڈپی ضلع مسلم وکوٹا کے صدر محمد یسین ملپے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔ عیسائی فادر ولیم مارٹس نے اجلاس کی صدارت کی۔ ویدیکے کے ضلعی صدر جی راج شیکھر نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ کے فنی راج اور ایس ایس پرساد نے نظامت کی۔ اجلاس سے پہلے اُڈپی بورڈ ہائی اسکول سے عوامی ریلی کااہتمام کیا گیا تھا جو کے ایم روڈ ، پرانی پوسٹ آفس، جوڑو روڈ سے ہوتے ہوئے بھوجنگ پارک پہنچی۔

پروگرام میں گوری لنکیش کی یاد میں شائع  ’’نانو گوری (میں گوری )‘‘کے پہلے شمارے کا اجراء کیا گیا ۔ اماّ رام چندر نے امبیڈکر اور بدھ کے متعلق گیت گائے۔ سندر ماسٹر، شیام راج بھرتی ، بوگر کورگا، فرنانڈیز، شیام سندر تیکٹے ، چندر التاروغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...