تیزاب بھرے ہوئے ٹینکر میں شگاف۔ سڑک پر ایسڈ رِسنے سے لگی آگ۔ بڑا سانحہ ٹل گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2018, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی19؍اکتوبر(ایس او نیوز) آدھی رات کے وقت اڈپی سے منگلورو کی طرف جانے والے تیزاب بھرے ہوئے ٹینکر میں اچانک شگاف پیدا ہونے کی وجہ سے سڑک پر ایسڈ رِسنے لگا اور بہت دور تک سڑک پر آگ بھڑکتی دکھائی دی۔ لیکن سورتکل ٹول گیٹ پر موجود اہلکارکی چوکسی کی وجہ سے ایک بہت بڑا سانحہ ٹل گیا۔

معلوم ہوا کہ تیزاب بھرے ہوئے ٹینکر میں شگاف پیدا ہونے کی بات سے ٹینکر ڈرائیور غافل تھا۔ مگر سورتکل ٹول گیٹ پر موجود اہلکار نے جب دیکھا کہ جس طرف سے ٹینکر آیا اس جگہ سڑک پر آگ بھڑک رہی ہے۔ پھر جب ٹینکر کی جانچ کی گئی تو اس کے اندر شگاف پڑنے او ر اس میں سے تیزاب رِسنے کی بات سامنے آئی تو فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور حالات کو کنڑول کرنے کا کام انجام دیا۔ اس طرح ٹول گیٹ کے اہلکار کی چوکسی کی وجہ سے ایک خطرناک حادثہ ٹل گیا۔ ویسے بھی آدھی رات کا وقت ہونے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک بہت ہی کم تھی۔البتہ ایسڈ رِسنے اور آگ لگنے کی وجہ سے سڑک کو تھوڑا بہت نقصان پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...