ہاؤزنگ اسکیموں سے استفادے کے لئے مستحقین کو ایک اور موقع،آن لائن درخواست دے چکے افراد کو پھر مکانات ملیں گے: ریاستی وزیر ہاؤزنگ یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd September 2018, 11:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو2 ؍ستمبر(ایس او نیوز)راجیو گاندھی ہاؤزنگ کارپوریشن میں ہاؤزنگ اسکیموں کے تحت استفادہ کے لئے ایک بار پھر عرضی گزاروں کو جو پچھلی تقسیم کے دوران مکانوں سے محروم ہوگئے ہیں درخواست دینے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ درخواست صرف آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہے یہ بات آج ریاستی وزیر ہاؤزنگ یوٹی قادر نے کہی۔

کاویری بھون میں واقع راجیو گاندھی ہاؤزنگ کارپوریشن کی ہیلپ لائن کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یو ٹی قادر نے کہاکہ درخواست دینے والوں کو پہلے مرحلے میں منتخب کرکے مکانات فراہم کئے گئے ہیں، جو لوگ اس تقسیم کے دوران مکانوں سے محروم ہوگئے ہیں انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، تکنیکی وجوہات کے سبب 69ہزار عرضیوں پر کارروائی نہیں ہوپائی ہے۔ انہیں ایک بار پھر ہاؤزنگ کی سہولت فراہم کرنے 5 سے25 ستمبر تک عرضی داخل کرنے کا موقع فراہم کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو جن کی آمدنی کی حد گیارہ ہزار روپیوں سے کم ہو ، محکمۂ ہاؤزنگ دستیابی کی بنیاد پر مکان فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں حکومت نے آمدنی کی حد کو 1.2لاکھ تک روپیوں تک بڑھادیا ہے، لیکن محکمۂ ہاؤزنگ میں اب حد کو ابھی بڑھایا نہیں گیا ہے۔ اس حد کو بڑھانے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے۔

وزیر موصوف نے کہاکہ سالانہ صرف 32 ہزار کی آمدنی کی شرط رکھے جانے سے دس فیصد درخواست گز اروں کو بھی مکان نہیں مل پائے گا ، اسی لئے محکمے نے طے کیا ہے کہ آمدنی کی حد کو سہل کیا جائے اور سالانہ 1.2 لاکھ روپے آمدنی کی حد جو ریاستی حکومت نے تمام محکموں کے لئے طے کی ہے وہی حد محکمۂ ہاؤزنگ کی اسکیم کے لئے بھی رائج کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی ہاؤزنگ اسکیموں کو چونکہ آدھار سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی لئے ایک ہی امیدوار یا اس کے خاندان کو ایک سے زائد مکان کی منظوری کے خدشات نہیں ہیں۔ ا

نہوں نے کہاکہ آدھار نمبر کی بنیاد پر مکان حاصل کرنے کے بعد اگر دوبارہ مکان کے لئے درخواست دی گئی تو ایسے افراد کی نشاندہی کرکے ان کے آدھار نمبر کو بلا ک کردیا جائے گا۔اور انہیں پہلے منظور شدہ مکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ 1994سے1997 تک جن لوگوں نے آشریہ اسکیم کے تحت مکانات حاصل کرنے والوں کو دوبارہ مکانات نہیں دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان امیدواروں کو بوسیدہ مکانات کی از سر نو تعمیر کے لئے 25ہزار روپیوں کی رقم دی جارہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ معاشی طور پر پسماندہ افراد جو ان آشریہ مکانات میں مقیم ہیں۔ انہیں پرانے مکانات کی جگہ نئے مکانات مہیا کرانے پر محکمہ سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔

یوٹی قادر نے بتایاکہ راجیو گاندھی ہاؤزنگ کارپوریشن کے ذریعے اب تک 40 لاکھ مکانوں کی تعمیر کی گئی ہے۔ مکانوں کی تعمیر ، ان کے معیار اور تقسیم کے ہر مرحلے کو کمپیوٹرائز کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ سدرامیا حکومت نے پانچ سال کے دوران پندرہ لاکھ مکانوں کی تعمیر کا نشانہ مقرر کیا تھا جن میں سے 14.4لاکھ مکانات تعمیر ہوئے ہیں۔ کمار سوامی حکومت نے پانچ سال میں 20 لاکھ مکانات کی تعمیر کا نشانہ مقرر کیا ہے، رواں سال چار لاکھ مکانات تعمیر کرنے کی کوشش کے ساتھ پچھلی حکومت کے باقی 60 ہزار مکانوں کی تعمیر بھی کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہاکہ کورگ ضلع میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جو لوگ بے گھر ہوئے ہیں ان کی باز آباد کاری کے لئے دو الگ الگ منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ان میں سے ایک مستقل مکان کی فراہمی جس کے لئے 42 ایکڑ زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس میں سے 24 ایکڑ زمین محکمۂ ہاؤزنگ نے اکوائر کرلی ہے ، باقی زمین جلد اکوائر کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس زمین پر مکانات یا سائٹس مہیا کرائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بے گھر افراد کو فوری طور پر رہائش کے لئے عارضی شیڈ بھی مہیا کرائے جارہے ہیں ، جہاں پر بجلی ، پانی ، بیت الخلاء اور دیگر بنیادی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ ہاؤزنگ کی زیادہ تر توجہ مستقل رہائش کی فراہمی پر مرکوز ہے، کیونکہ عارضی شیڈوں کی تعمیر پر ہونے والا خرچ ضائع ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر یوٹی قادر نے بتایاکہ راجیو گاندھی ہاؤزنگ کارپوریشن کے طرز پر عنقریب کرناٹکا ہاؤزنگ بورڈ کے لئے بھی ایک ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...