سرسی میں کار اور بائک کی ٹکر؛ دو ہلاک
سرسی2/جون (ایس او نیوز) یہاں یڈلّی نامی مقام پر کار اور بائک کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں بائک سوار سمیت اور کار پر موجود ایک خاتون ڈاکٹر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ بائک سوار کی شناخت منجوناتھ ہیگڈے (54) اور کار پرسوار ایک ڈاکٹرکی شناخت ڈاکٹر ناگوینی بھٹ (73) کی حیثیت سے کی گئی ہے ، جو اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
سرسی مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔