سرسی کے قریب لاری کی ٹریکس سے ٹکر؛ دو کی موت، دس زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2018, 9:13 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 2/جون (ایس او نیوز)  سرسی۔کمٹہ روڈ پر راگی ہوسلیّ کے قریب جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو لاری اور ٹریکس (طوفان) کے درمیان ہوئی ٹکر میں ٹریکس پر سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ بچوں سمیت دس لوگ زخمی ہوگئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹریکس پر سوار سبھی لوگ گوکرن کی سیر کے بعدسرسی کے راستے  رون جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار لاری ان کی ٹریکس سے ٹکراگئی۔ حادثے میں جن دو لوگوں کی موت واقع ہوئی، اُن کی شناخت  رمیش چترکار اور کرشنا بائی چترکار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں بچوں سمیت دس لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں ڈرائیور ستیش اور  مہلوک کی رشتہ دار شوبھا چترکار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

سبھی زخمیوں کو سرسی سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد ہبلی روانہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...