منڈگوڈ میں خاتون کے گلے سے سونے کی چین اڑانے والے دو ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th August 2018, 10:59 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ 25؍اگست (ایس او نیوز)شہر میں خاتون کے گلے سے سونے کی چین اڑالے جانے والے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیاہے جن کی شناخت ہبلی کے رہنے والے اسحاق احمد غلام سوتار اور اشفاق بشیر صاب عطار کی طور پر کی گئی ہے۔

کہاجاتا ہے کہ اپنے گھر کے پاس شام کے وقت ہواخوری کے لئے نکلنے والی سروجا سوامی کلال کے گلے سے بائک پر آنے والے ان دو چوروں نے چین اڑالی تھی اور موقع پر سے فرار ہوگئے تھے۔ اس تعلق سے منڈگوڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی۔جس کے بعد سرکل پولیس انسپکٹر کی قیادت میں چوروں کو پکڑنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ معاملے کی تحقیقات کے دوران مذکورہ بالا ملزمین پولیس کے ہاتھ لگے اور ان سے تفتیش کرنے پر انہوں نے اقبال جرم کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمین کے پاس سے چوری کے لئے استعمال کی گئی موٹر بائک، چاقو،منھ پر پہننے والا نقاب اور چرائی گئی سونے کی چین برآمد کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...