مینگلور کے قریب بنٹوال میں ٹرک کی الیکٹرک کھمبے سے ٹکر؛ ٹکر لگتے ہی آگ کے شعلے بلند؛ ڈرائیور بال بال بچا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2017, 5:38 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور20/اپریل (ایس او نیوز)  یہاں نیشنل ہائی وے 75 پر   مینگلور کی طرف جانے والا ایک ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع ایک الیکٹرک کھمبے سے ٹکراگیا ، اور ٹکر لگتے ہی آگ کے شعلوں میں لپٹ گیا۔حادثے میں ٹرک کو کافی نقصان پہنچا ہے، البتہ  ٹرک ڈرائیور حادثے میں بال بال بچ گیا کیونکہ ٹکر لگتے ہی اُس نے ٹرک سے باہر چھلانگ لگادی تھی۔ حادثہ جمعرات علی الصباح گولی تھٹّو کے قریب سونم پاڑی دیہات میں پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹرک جیسے ہی بے قابو ہوا، اپنی راہ سے ہٹ کر ڈھلان کی طرف بڑھنے لگا  اور قریب میں واقع ایک بجلی کے کھمبے سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگیا۔ ٹکر لگتے ہی  ٹرک میں آگ لگ گئی۔ ٹرک ڈرائیور نے  کمال ہوشیاری سے باہر چھلانگ لگائی اور اپنی جان بچالی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع واردات پر پہنچ گیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...