’ہمیں رہنے کے لئے ایک چھت فراہم کی جائے‘ ۔ ضلع انتظا میہ سے ہیجڑوں کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th August 2018, 2:42 PM | ساحلی خبریں |

کاروار26؍اگست(ایس او نیوز)ایک اخباری کانفرنس میں ہوناور کے رہنے والے دو ہیجڑوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ضلع انتظامیہ کی طرف سے رہنے کے لئے ایک چھت فراہم کی جائے کیونکہ ان کے پاس کوئی گھر اور ٹھکانہ نہیں ہے ۔اور دیگر لوگ انہیں کرایے پر مکان دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں۔

جنسی اقلیت کے طور پرپہچانے جانے والے زنخوں کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے سوورنا نے آنسو بہاتے ہوئے کہا :’’ گزشتہ 9 سال سے میں اور سویتا ہوناور میں چھوٹاموٹا کام کاج کرکے اور بھیک مانگ کر زندگی بسر کررہے ہیں۔ابتدا میں ہمیں کرایے پر مکان مل گیا تھا، مگر بعد میں آس پڑوس والوں نے اس پر اعتراض جتایا کہ ایسے لوگوں کو علاقے میں رہنے نہ دیا جائے۔ان کی باتوں میں آکر مکان مالک نے برسات کے موسم میں گھر خالی کروایا۔ ‘‘ سوورنا نے سوال کیاکہ’’ کیا ہم کوئی راکھشس ہیں جو لوگوں کو پکڑ کر نکل جاتے ہیں؟ ورنہ ہم کو کہیں بھی رہنے کا موقع کیوں نہیں دیا جاتا؟آخر ہم کہاں جاکر رہیں؟ہم نے کیا غلطی کی ہے ۔ دوسروں کی طرح ہم بھی انسان ہیں۔جب ہم یہ سوال کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ تمہارے طبقے کے لوگوں بنگلورو میں کیسے کیسے جرائم کیے ہیں۔لیکن اگر کوئی بنگلورو میں غلطی کرتا ہے تو اس کی سزا یہاں ہم کو کیوں دی جارہی ہے؟کیا بنگلورو میں مرد یا عورتیں جرم کرتے ہیں تو دوسرے شہروں کے مردوں اور عورتوں کو بھی غلط سمجھا جاتا ہے؟ہمارے سلسلے میں ہی ایسی سوچ کیوں ہے؟‘‘

زنخوں کے طبقے سے تعلق رکھنے والی ریڈیو جاکی اور فلم اسٹار کاجل برہماور نے کہاکہ:’’ حکومت نے ہمیں جنسی اقلیت کے طور پر جو سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے کئی اضلاع میں اس کو جاری کیا گیا ہے۔ جیسے آدھار کارڈ، راشن کارڈ، شناختی کارڈوغیرہ۔ مگر ضلع شمالی کینرا میں رہنے والے اس طبقے کے صرف دو ہی افراد ہونے کے باوجود انہیں ابھی تک یہ چیزیں دستیاب نہیں ہوئی۔ ہمارے طبقے کو سرکار کی طرف سے ملنے والی ماہانہ پانچ سو روپے کی پنشن بھی نہیں ملی ہے۔ اس کے علاوہ خودروزگار یوجنا کے تحت سرکار کی طرف سے ملنے والے 50ہزار روپے کا فنڈ بھی انہیں نہیں ملا ہے۔ ‘‘

کاجل کا کہنا تھا کہ’’یہ دونوں کئی برسوں سے ہوناور میں ہی رہائش پزیرہونے کی وجہ سے اب و ہ کہیں اور جانا نہیں چاہتے۔اگر انہیں سرکار کی طرف سے 3گُنٹہ زمین فراہم کی جائے تو یہ لوگ وہاں پر ایک جھونپڑی بناکر رہائش اختیار کرسکیں گے۔اس لئے ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ اس مسئلے پر ہمدردانہ غور کرے اور انہیں رہنے کے لئے ایک چھت فراہم کرے۔‘‘پریس کانفرنس میں نویتا اور نغمہ بھی موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...