روشن بیگ نے مودی کودیا اپنی بیوی کی فکر کرنے کا مشورہ؛ شریعت محمدی میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th October 2016, 6:16 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

گلبرگہ25/اکتوبر(اایس اونیوزِ) شہری ترقیات و حج آر روشن بیگ نے طلاق ثلاثہ پر پابندی کے ذریعہ وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے مسلم پرسنل لاء میں ترمیم اور یکساں سول کوڈ لانے کی مبینہ کوششوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان شریعت محمدیؑ میں کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔ آج دوپہر ایوان شاہی گیسٹ ہاؤز میں اُردو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار کے ایجنڈے کو نافذ کرنے والے نریندر مودی کو یہ سوچنا ہوگا کہ وہ بی جے پی کے وزیر اعظم نہیں ہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے مسلم بہنوں کے لئے وزیر اعظم کے دل میں پیدا ہونے والی اچانک ہمدردی کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ سب سے پہلے اُس مظلوم عورت کی فکر کرے جو ان کی بیوی ہے۔ روشن بیگ نے مودی سے سوال کیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ کس طرح کا سلوک کررہے ہیں ؟ 

ملک میں اقلیتوں کو مظالم کا نشانہ بنانے کے واقعات خصوصاً دادری اور یوپی میں فٹ پاتھ پر بریانی فروخت کرنے والوں پر بیف کے گوشت کا جھوٹا الزام لگا کر حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے روشن بیگ نے کہا کہ ان واقعات کے پیش نظر صرف مسلمانوں ہی کو نہیں ملک کے سارے سیکولر عوام اور سیکولر سیاسی پارٹیوں کو چوکس رہنا چاہئے۔ اور ملک کے قومی اتحاداور یک جہتی کی حفاظت کے لئے آگے آنا چاہئے۔ بی جے پی صدر یڈی یورپا کے اس دعوے پر کہ 11 کانگریسی ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ روشن بیگ نے کہا کہ سیاسی دلبدلی عام ہے۔ مگر یڈی یورپا بعض اوقات جھوٹے دعوے کرتے ہیں،وقت آنے پر معلوم ہوجائیگا کہ وہ کتنا سچ کہہ رہے ہیں۔

ٹیپو جینتی شان و شوکت کے ساتھ منائی جائے گی

سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی ٹیپو سلطان جینتی شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے ٹیپو سلطان کی جینتی تقاریب منائے جانے کی مخالفت ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہے۔ریاستی حکومت ملک کے عظیم سپوت بے مثال محب وطن حضرت ٹیپو سلطان شہید کی جینتی منانے کا فیصلہ کر کے ہندوستان کی جنگ آزادی کے پہلے شہید کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ بی جے پی ایسے ہر اچھے کام کی مخالفت کر کے سیاسی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ روشن بیگ نے کہا کہ کرناٹک میں جس طرح امبیڈکر بسویشور اور والمیکی کی جینتی منائی جاتی ہے اسی طرح عظیم شہید وطن ٹیپو سلطان کی جینتی بھی منائی جاتی ہے۔ دیگر شخصیات کی جینتی کی طرح ٹیپو جینتی پر کوئی تعطیل بھی نہیں دی جاتی ہے روشن بیگ نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار ہر مسلم شخصیت کو فرقہ پرست قرار دینے میں ماہر ہے۔ ٹیپو سلطان پر فرقہ پرستی کا الزام لگانے والوں کو کیا میسور کے ننجنڈیشور مندر اور سرنگیری مندر سمیت ریاست کے متعدد مندروں کو ٹیپو سلطان کی جانب سے انعامی اراضی اور مراعات دینے کا علم نہیں ہے، سرنگیری کے مندر میں پجاری آج بھی ٹیپو سلطان کی یاد میں سلطان آرتی اُتارتے ہیں۔ ٹیپو سلطان سچے محب وطن تھے وطن پر انہوں نے اپنی جان قربان کردی۔ ان کے سیکولر ہونے کے لئے بی جے پی کی سند کی ضرورت نہیں۔ بی جے پی ایسے بیانات کے ذریعے ہندو مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ٹیپو کی ہندو مندروں کی امداد اور سوامیوں کی قدر دانی سے بی جے پی اچھی طرح واقف ہے۔ لیکن وہ فرقہ واریت پھیلانے کے لئے ایسے بیانات دیتی ہے۔ روشن بیگ نے بتایا کہ وزیر کنڑا اینڈ کلچر اوماشری مملکتی وزیر تعلیم تنویر سیٹھ اور انہوں نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی ہدایت پر ٹیپو سلطان جینتی کی سرکاری تقریب کے سارے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔