کاروار چیک پوسٹ پر ممنوع قرار دئے گئے پرانی کرنسی کے 1.30کروڑکے نوٹ ضبط :کلیدی ملزم وانی سمیت 3ملزم عورتیں گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th April 2017, 1:06 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:23/اپریل(ایس اؤنیوز) گوا۔ کرناٹک  کی سرحد پر واقع کاروار تعلقہ کے ماجالی چک پوسٹ پر چتاکول پولس نے بڑا ہاتھ مارتے ہوئے 1کروڑ 30لاکھ، چالیس ہزار کے پرانے نوٹوں کو ضبط کرتے ہوئے 3ملزم خواتین کو گرفتار کرلیا ، جن سے پوچھ تاچھ کے بعد مزید ایک ملزم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

یکم جنوری سے ملک بھر میں ممنوع قرار دئیے گئے پرانے 500اور1000کے نوٹوں کو تین تھیلوں میں بھر کر گواریاست کے مڈگاؤں سے اترکنڑا ضلع منڈگوڈ سپلائی کرنے والی تین عورتوں کو پولس نے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ تینوں ملزم عورتیں نوٹوں کو لے کر کاروار کی طرف روانہ تھیں تو ماجالی چک پوسٹ پر تلاشی کے دوران پرانے نوٹوں کاپتہ چلا۔ معاملے کو لے کر گرفتار کی گئیں تینوں ملزم خواتین کی شناخت منڈگوڈ سرکاری اسپتال کی پڑوسی مکین جئے شری ہنومنتپا گولی (27)، بھوانی رمیش نایک (34)، یلاپور تعلقہ کی میناکشی پرمیشور نایک (35)کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ چتاکول پی ایس آئی امیش پاؤسکر کی نگرانی میں ملزموں سے سخت پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ تینوں ملزمان کے تعلق سے ملی جانکاری کے مطابق جئے شری نامی ملزم منڈگوڈ کے ڈاکٹر پربھو کے گھر کی نوکرانی ہے ، بقیہ دونوں ملزمان ڈاکٹر پربھو کی بیوی وانی کے جان پہچان والی ہیں۔ ملزم عورتوں نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ انہیں اس بات کا پتہ نہیں تھا کہ تھیلوں میں پرانے نوٹ ہیں بلکہ انہیں صرف یہ کہا گیا تھا کہ وہ ان تھیلوں کو لے کر منڈگوڈ پہنچیں۔ بتایا گیا ہے کہ جئے شری گولی کو ڈاکٹر پربھو کی بیوی وانی نے گوا سے ان تھیلوں کو لانے کے لئے کہا تھا۔

معاملے کی کلیدی ملزم ’’وانی ‘‘ گرفتار:موصولہ اطلاعات کے مطابق معاملے کی کلیدی ملزم منڈگوڈ کے ڈاکٹر پربھو کی بیوی وانی کو پولس نے گرفتار کرکے مزید پوچھ تاچھ کے لئے کاروار لائی ہے۔ وانی کے پرانے معاملات کی چھان بین کی گئی توپتہ چلا کہ وانی اس سے قبل 2معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے کچھ دنوں کے لئے جیل کی ہوا کھا چکی ہے۔ اگر یہ معاملہ بھی ثابت ہوتاہے تو وانی کے لئے یہ تیسرا کریمنل مقدمہ ہوگا۔ وانی کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ پانچ سال قبل کاروار کے ایک نوجوان سے دوستی تھی ، وہ نوجوان وانی کو الگ الگ معاملات میں استعمال کرنے کی خبریں ہیں، اس کے علاوہ وانی کو ڈرادھمکاکر خالی چکس پر دستخط بھی لئے ہیں ، اس کے بعد رقم درج کرکے بینک میں جمع کرنے کے بعد چکس جب باؤنس ہوئے تو دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی دائرکیا ہےتو وانی کے جرم کی داستان بھی یہیں سے شروع ہوتی ہے۔ دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا کررہی وانی نے رقم لوٹانے کے لئے الگ الگ جرائم کے  معاملات کو انجام دیتے ہوئے پرانے نوٹوں کے معاملے میں پھنس گئی ہے۔ عزت دار خاندان سے تعلق رکھنے والی وانی سماج دشمن معاملات کو انجام دینے سے خاندان کو بٹہ لگانے کی بات کہی جارہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔