کمٹہ میں اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش ناکام؛ مشین مکمل طور پر تباہ، مگر رقم نہیں نکلی باہر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd June 2018, 9:55 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 3/جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے گوڈے انگڈی میں رات کے کسی پہر میں وجیا بینک سے منسلک ایک اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم چرانے کی  کوشش کی گئی۔ اے ٹی ایم کو مکمل طور پر توڑ دیا گیا ، مگر رقم نکالنے میں لُٹیرے کامیاب نہ ہوسکے۔ یہ واردات آج اتوار صبح منظر عام پر آئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ لُٹیرے ایک کار پرآئے تھے اور سب سے پہلے بینک کے  اندر اور باہر موجود سی سی ٹی وی کیمرہ پر رنگ یا غالباً کپڑا  ڈال  دیا تھا۔

صبح واقعے کا پتہ چلتے ہی راہ سے گذرنے والے لوگوں نے پولس کو خبر کی اور جلد ہی پولس موقع پر پہنچ گئی۔

مشین کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے اور مکمل توڑ پھوڑ کرکے رقم باہر نکالنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے، مگر رقم کے خانے تک لُٹیروں کی رسائی نہیں ہوسکی  اور لُٹیرے غالباً باہر کسی کی آہٹ سن کر  فرار ہوگئے ہیں۔

کمٹہ پولس  تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔