نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ۔۔ عیسائی پادری کو دوہری عمر قید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th December 2016, 5:11 AM | ساحلی خبریں |

ایرناکولم:8/؍دسمبر (ایس او نیوز) ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار عیسائی پادری کو کیرالہ کی ایک خصوصی عدالت نے دوہری عمر قید کی سزاسنائی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ فادر ایڈون فیگاریز نے چرچ سے وابستہ ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتیاں کی تھیں۔گزشتہ سال اپریل میں لڑکی کی ماں کی طرف سے پولیس میں شکایت کے بعد پادری فیگاریزکچھ وقفے کے لئے لا پتہ ہوگیا تھا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔
خصوصی عدالت نے پادری کو ڈبل عمر قید کی سزا سنانے کے علاوہ اس پر 2,15,000روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے اور ملزم کو روپوش ہونے میں مدد کرنے والے اس کے بھائی کو بھی ایک سال کی سزا سنائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...