محمد سمیع کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، ریاستی حکومت سے تحفظ کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 1st October 2018, 9:15 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ، یکم اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز) ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سمیع نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ان کی بیوی کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تو محمد سمیع نے مغربی بنگال حکومت سے اسپیشل سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ محمدسمیع نے مسلسل مل رہی دھمکیوں کے بعد ریاستی حکومت سے سیکورٹی گارڈ دیئے جانے کی بات کی ہے۔واضح رہے کہ محمد سمیع اوران کی بیوی تحسین جہاں کے درمیان کافی وقت سے تنازعہ چل رہا ہے۔ محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں نے شمی پرالزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہیں اوران کے کسی پاکستانی لڑکی سے ناجائز تعلقات بھی ہیں۔انہوں نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ محمد سمیع میچ فکسنگ میں شامل ہیں۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی جانچ میں یہ ثابت نہیں ہوسکا اورحسین جہاں کے فکسنگ سے متعلق الزامات غلط ثابت ہوئے۔ اس کے بعد انہیں ٹیم انڈیا میں میچ کھیلنے کا بھی موقع ملا۔حال ہی میں محمد سمیع نے اپنی بیوی حسین جہاں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ دراصل حسین جہاں نے اپنے اوربیٹی کے خرچ کے لئے محمد سمیع سے ہرماہ 10 لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔ عدالت نے محمد شمی کو بیٹی کی پرورش کے لئے حسین جہاں کوہرماہ 80 ہزارروپئے دینے کا حکم دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل 2019: دلچسپ میچ میں آخری گیند پرچنئی کو شکست دے کرممبئی انڈینس چمپئن

آئی پی ایل 2019 کے فائنل میں دلچسپ میچ میں ممبئی انڈینس نے آخری گیند پرچنئی سپرکنگس کو شکست دے کرخطاب پرقبضہ کرلیا۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینس ایک بارپھرچمپئن بن گئی۔ ممبئی انڈینس چوتھی بارچمپئن بنی ہے۔ آئی پی ایل 12 کے فائنل میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو ایک رنوں ...

دہلی کیپٹلس کو ہرا کر فائنل میں پہنچی چنئی سپرکنگس ، خطاب کیلئے ممبئی انڈینس سے ہوگا مقابلہ

آئی پی ایل 2019 کے دوسرے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر چنئی سپرکنگس فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اب فائنل میں اس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 9 وکٹ پر 147 رن بنائے ، جس کو چنئی سپرکنگس نے 19 اوورس میں چار وکٹ کھوکر 151 رن بناکر حاصل ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بچوں کوکھیل میں مکمل کوچنگ فراہم کرکے اُنہیں انٹرنیشنل سطح پر لے جانے 15 اپریل کو ہوگا بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں ہرسال  بھٹکل کی بڑی بڑی ٹیموں کے زیراہتمام  کرکٹ کے عالیشان ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہتے ہیں   اور  میچوں میں بھٹکل کے   کھلاڑیوں کے پرفارمینس اور اُن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ہر بار کھلاڑیوں اور آرگنائزرس کی تعریف کرتے ہوئے اس ...