ایس ایم کرشنا کو ڈرانے انکم ٹیکس چھاپے مارے گئے: ریونا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 11:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22ستمبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ایچ ایم ریونا نے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کے داماد سدھارتھ کی رہائش گاہ اور ان کی کمپنی کیفے کافی ڈے پر انکم ٹیکس کے چھاپوں کو ایس ایم کرشنا پر دباؤ ڈالنے بی جے پی کی کوششوں سے تعبیر کیا، آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر بار کانگریس یا کانگریس سے وابستہ رہ چکے لیڈروں کو ہی انکم ٹیکس کا محکمہ نشانہ بنارہاہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ سبھی بی جے پی لیڈران اس قدر غریب ہیں کہ انہیں بی پی ایل راشن کارڈ جاری کردیا جائے اور ان لوگوں کی آمدنی اتنی نہیں ہے کہ انکم ٹیکس ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں پچھلے تین سال کے دوران جو 90 فیصد انکم ٹیکس چھاپے مارے گئے ہیں ان میں کانگریس لیڈروں کو ہی نشانہ بنایا گیاہے۔ ریونا نے کہاکہ جہاں تک ریاست میں انکم ٹیکس کے چھاپوں کا سوال ہے اب تک کی فہرست میں یہی بات سامنے آئی ہے کہ کانگریسیوں کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کے سبھی قائدین کی منت سماجت کو نظر انداز کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے بی جے پی میں شمولیت کیلئے جو عجلت ظاہر کی تھی، اس انکم ٹیکس چھاپے نے ان کے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...