12؍ سالوں سے جیل میں مقید ملزم کی پیرول پر رہائی کی عرضداشت سماعت کے لیئے منظور ضعیف والدین کے علاج کے لیئے درخواست سپریم کورٹ میں داخل کی گئی، گلزار اعظمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2018, 11:53 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی 17؍ جولائی (ایس او نیوز؍پریس ریلیز)  گذشتہ 12؍ سالوں سے جیل کی سعوبتیں جھیلنے والے ایک مسلم قیدی کی اس کے ضعیف والدین کے علاج کے لئے جیل سے پیرول پر رہائی کے لیئے سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل عرضداشت پر آج عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل کو حکم دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے اس معاملے میں جاری کی گئی نوٹس کو قبول کرے اور چار ہفتوں کے اندر اپنے موقف کا اظہار کرے ۔ معاملے کی سماعت آج دو رکنی بینچ کے جسٹس کورین جوزف اور جسٹس سنجے کشن کول کی عدالت میں ہوئی جہاں جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ ارشاد حنیف اور ایڈوکیٹ مجاہد احمد نے حصہ لیا۔

7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں عمر قید کی سزاء پانے والے ملزم مزمل عطاالرحمن شیخ کی پیرول پر رہائی کے لیئے ملزم کے والد نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے ملاقات کرکے انہیں اس تعلق سے قانونی مدد مہیا کرائے جانے کی درخواست کی تھی جسے قبول کرتے ہو ئے جمعیۃ علماء کے توسط سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ارشاد حنیف نے ملزم کی پیرول پر رہائی کے لیئے سپریم کورٹ آف انڈیا میں درخواست داخل کی تھی جسے عدالت نے پانچ مئی کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا تھی۔

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے نوٹس کا جوا ب موصول نہیں ہونے کے بعد آج عدالت نے مہاراشٹر حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل نشانت کانٹیشور کو حکومت کی جانب سے نوٹس قبول کرنے کے احکامات جاری کیئے جس کے بعد رجسٹرار نے انہیں نوٹس کی کاپی مہیا کرائی۔

عدالت نے فریقین کو چار ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کی سماعت ملتوی کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔

واضح رہے کہ انڈین جیل قانون 1894 کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں کو سال میں 30 سے لیکر 90 دنوں تک پیرول پر رہا کیا جاسکتا ہے جو جیل میں سزائیں کاٹ رہے ہیں اور وہ بیماری سے جوجھ رہے ہوں یا ان کی فیملی میں کوئی شدیدبیمار ہو ، شادی بیاہ میں شرکت کی خاطر، زچکی کے موقع پر، حادثہ میں اگر کسی فیملی ممبر کی موت ہوجائے تو جیل میں مقید شخص کو عارضی طور پر جیل سے رہائی دی جاتی ہے جسے پیرول پر رہائی کا نام دیا گیا ہے لیکن گذشتہ چند سالوں سے حکومت نے دہشت گردانہ معاملات کا سامنا کرنے والے ملزمین کو پیرول پر رہا نہیں کیئے جانے کے تعلق سے جی آر جاری کیا تھا جس کے بعد سے پیرول پر رہائی کے لیئے ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع ہونا پڑ رہاہے اور عدالت معاملے کی نوعیت کے مد نظر فیصلہ سنارہی ہے ۔

گذشتہ دنوں جمعیۃ علماء کی کوششوں سے سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا کاٹ رہے اشفاق احمد کو اس کی والدہ کے انتقال کے موقع پر 21؍ دنوں کے لیئے پیرول پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...