بھٹکل حنیف آباد میں شطرنج میں اول آنے اور ڈیکوریشن میں اول مقام حاصل کرنے پر تہنیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd August 2017, 5:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے حنیف آباد  سرکاری اسکول میں منعقدہ ایک تہنتی پروگرام میں ساتویں کے طالب العلم محمد یاسر فراز اور اسکول ٹیچر شائستہ کی تہنیت  کی گئی اور دونوں کو ٹاپ ہیلپنگ ایمرجنسی سروس کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ شرالی میں حال ہی مٰیں منعقدہ  کلسٹر لیول شطرنج مقابلے میں گورنمیٹ اُردو ہائیر پرائمری اسکول حنیف آباد کے ہفتم درجہ کے طالب العلم  محمد یاسر کو پہلا مقام حاصل ہوا تھا، اسی طرح حنیف آباد کی انگن واڑی اسکولوں کے درمیان 15/اگست یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر بہترین ڈیکوریشن کرنے پر انعام سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں حنیف آباد  انگن واڑی اسکول کی ٹیچر شائستہ کو پہلا مقام حاصل ہوا تھا۔

شطرنج مقابلے میں جملہ 26اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا تھا جس میں حنیف آباد اسکول کے طالب العلم کے اول مقام حاصل کرنے پر اسکول انتظامیہ نے بھی محمد یاسر کو مبادکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...