وسیم ،وقار اور انضمام کو دینی چاہیے تھی پھانسی،سابق کرکٹرعبدالقادرنے لگائے میچ فکسنگ کے سنسنی خیزالزامات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2017, 12:03 PM | اسپورٹس |

اسلام آباد،20؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان کرکٹ میں فکسنگ کی سامنے آنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن جب ایک کرکٹر دوسرے کھلاڑیوں پر فکسنگ کا الزام لگائے تو پھر معاملہ سنگین ہو جاتا ہے۔ اس بار پاکستان کے سابق عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر نے میچ فکسنگ معاملے کو لے کر ایک بیان دے کر پاکستان کرکٹ میں سنسنی مچا دی ہے۔پاکستان کے اس سابق قدآورا سپن بالر قادر نے ایک ٹی وی چینل پر کہا کہ وسیم اکرم، وقار یونس، انضمام الحق اور مشتاق احمد میچ فکسنگ کرتے تھے۔قادر نے کہا کہ انہیں کھلاڑیوں کی وجہ سے 90 کی دہائی کے آخری سالوں میں پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ نے پاک کرکٹ میں دستک دی۔ قادر نے کہا کہ اگر ٹھیک وقت پر ان کھلاڑیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا ہوتا تو میچ فکسنگ وہیں رک جاتی۔

واضح رہے کہ عبدالقادر نے جن سابق کھلاڑیوں پر فکسنگ کا الزام لگایا ہے وہ سب کے سب پاکستان کو بہت سے میچوں میں جیت دلا چکے ہیں۔ وسیم اکرم، وقار یونس پاکستان کے فاسٹ بالر رہے تو انضمام الحق بلے باز تھے اور مشتاق احمد ایک سپن بولر تھے۔ ان میں سے تین کھلاڑی تو پاکستان کے لئے الگ الگ وقت پر کپتانی بھی کر چکے ہیں۔ یہ چاروں ہی قدآور پاکستان کے لئے 90 کی دہائی میں کھیلتے تھے، تو ایسے میں عبدالقادر کے ان کھلاڑیوں پر یہ بڑا الزام لگانے کے پیچھے کوئی تو وجہ ہوگی۔

عبدالقادر ٹی وی چینل پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سپاٹ فکسنگ میں پھنس رہے کرکٹرز سے جڑے سوال پر جواب دے رہے تھے۔ حال ہی میں دبئی اور پاکستان میں کھیلی گئی پی ایس ایل لیگ میں پاکستان کے خالد لطیف، شرجیل خان، محمد عرفان، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن سمیت 5 کرکٹرز سپاٹ فکسنگ میں معطل ہو چکے ہیں۔ پی ایس ایل پاکستان کی گھریلو لیگ ہے اور اس لیگ کے دوران یہاں کئی کرکٹرز سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ایک انگلش اخبار کی ایک خبر کے مطابق اپنے اس بیان میں عبدالقادر یہیں نہیں رکے ۔انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے پاکستانی کرکٹروں میں اکرم، انضمام اور مشتاق سمیت لمبی چوڑی فہرست ہے، اگر ان کرکٹرز کو پھانسی دی ہوتی تو آج پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ تھم گئی ہوتی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...