اُڈپی کے کاپو میں ٹینکرکی بائک سے ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd February 2018, 2:24 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 21/ فروری (ایس او نیوز) یہاں کٹپاڈی کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر ہوئے ایک سڑک حادثہ میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت گروپرساد توم پجاری (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ کی رات قریب نو بجے پیش آیا جب ایک ٹینکر نے پیچھے سے بائک کو ٹکر ماردیا۔

بتایا گیا ہے کہ کٹپاڈی کے رہنے والا گروپرساد گلف میں ملازمت کرتا تھا اور حال ہی میں چھٹیوں پر اپنے گائوں آیا تھا۔ اُڈپی سے مینگلور کی طرف جانے والی ٹینکر تیز رفتاری کے باعث پیچھے سے بائک سے ٹکراتے ہوئے بائک سوار کو کچل دیا۔ جس کے نتیجے میں گروپرساد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ٹکر مارتے ہی ٹینکر ڈرائیور ٹینکر کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کاپو پولس جائے واردات پر پہنچی اور ضروری کاروائیوں کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔

پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...