جنوبی افریقہ ۔نیوزی لینڈٹی 20میچ،آملہ اور طاہر کی بہترین کار کردگی، نیوزی لینڈ 107رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ 78رنز سے فاتح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2017, 12:27 PM | اسپورٹس |

آکلینڈ،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عمران طاہر کی خطرناک گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے آج کھیلے گئے واحد ٹی 20میچ میں نیوزی لینڈ کو آسانی سے 78رنز سے شکست دے دی۔ایڈن پارک میدان پر کھیلے گئے اس میچ میں دائیں ہاتھ کے اسپنر طاہر نے 24رنز دے کر پانچ کیوی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔مہمانوں کی طرف سے دئے گئے 186رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم 14.5اوور میں 107رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے ٹام بروس نے سب سے زیادہ 33رنز بنائے۔اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی نے 20رنز بنائے۔طاہر نے کیریئر کی اب تک کی سب سے بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ لئے جبکہ ایڈل فیلکھواو نے تین وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔کرس مورس کے کھاتے میں دو وکٹ آئے۔طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔اس سے پہلے، ہاشم آملہ( (62کی تیز نصف سنچری اور کپتان فاف ڈپلیسس( (36اور جین پال ڈیومنی( (29کی سلجھی شاندار اننگز کی مدد سے جنوبی افریقہ نے 20اوورز میں 6وکٹ پر 185رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے اگرچہ خراب شروعات کی۔اس نے 15رن کے مجموعی اسکور پر ہی کوٹن ڈی کوک ((0کا وکٹ گنوا دیا تھا لیکن اس کے بعد آملہ اور کپتان نے ٹیم کو سنبھالا۔ڈپلیسس کا وکٹ 102رنز پر گرا۔انہوں نے 25گیندوں پر ایک چوکا اور تین چھکے لگائے۔آملہ تیسرے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔آملہ نے اپنی نصف سنچری اننگز میں 43گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ابراہیم ڈی ویلیئرز نے صرف 17گیندوں پر 26رنز بنائے، اس دوران انہوں نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور کولن گریڈہوم نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...