سرسی ہوم گارڈ یونٹ  آفیسر منجوناتھ شٹی معطل : ادارے سے زائد رقم لینے پر کارروائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th October 2018, 7:21 PM | ساحلی خبریں |

سرسی: 30؍اکتوبر (ایس او نیوز) ہوم گارڈ دستہ کے اعلیٰ افسر اور سرسی یونٹ آفیسر کے طورپر خدمات انجام دینےو الے منجوناتھ شٹی (ممکری منجو شٹی ) کو ہوم گارڈدستہ سے معطل کر تے ہوئے ان کے عہدے پر مہابلیشور بنڈیرکو تقرر کیاگیا ہے۔

منجوشٹی کے نام سے معروف یہ آفیسر شہر کے ایم ای ایس کالج میں منعقدہ ایم ای ایس ہبا کے دوران کسی بھی آفیسر کی منظوری لئے بغیر خود اضافی رقم لے کر ہوم گارڈ دستہ کے عملے کو سکیورٹی کے لئے تعینات کیا تھا۔ اور منتظمین سے زائد رقم لینے کی بات کہی جارہی ہے۔ اسی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی دستہ کے عملے کی طرف سے ان پر الزامات سننے میں آئے ہیں۔ جب کبھی پولس محکمہ کو ہوم گارڈ عملہ دیاجاتاتھا عملے کی تنخواہ میں اتنی اتنی کمیشن دینے کے لئے ہراساں کئے جانے کا عملہ الزام لگاتار ہاہے۔ ایم ای ایس ہبا کے دوران فی عملہ 325روپئے مشاہیرہ دیا جاتاہے۔ لیکن ہبا کے لئے انہوں نے کسی سے پوچھے بغیر عملہ کو 400روپئے اور افسران کو 800روپئے کا مشاہیرہ طئے کرکے ادارے سے زائد رقم لینے کی وجہ سے ہوم گارڈ دستہ کے اعلیٰ افسران نے انہیں معطل کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...