سرسی میں آنگن واڑی ملازمین کی طرف سے وزیر اننت کمار کے دفتر کے روبرو احتجاج اور میمورنڈم کی پیشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 8:19 PM | ساحلی خبریں |

سرسی، 17؍جنوری (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے آئی سی ڈی ایس(انٹیگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروس) کے طریقۂ کار میں تبدیلیاں لانے کے خلاف اور آنگن واڑی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا راجیہ آنگن واڑی نوکررا سنگھا(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام سرسی میں مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے دفتر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اوروزیر موصوف کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔

میمورنڈم کے مطابق ملک کے بچوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے مقصد سے 1975میں آئی سی ڈی ایس کا آغاز کیا گیاتھا۔ جس کے تحت آنگن واڑی کے بچوں اور حاملہ خواتین ، نوزائیدہ بچوں اور زچہ کو مقوی غذا فراہم کی جاتی تھی۔اس کی ذمہ داری آنگن واڑی ملازمین بخوبی ادا کر رہے تھے۔ لیکن اب مرکزی سرکار نے جہاں ایک طرف بیٹی بچاؤ۔ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیا ہے وہیں پرپلاننگ کمیشن کو ختم کرتے ہوئے نیتی آیوگ بنایاہے اور اسی کی سفارشات پر اب آئی سی ڈی ایس کے فنڈ میں نہ صرف کٹوتی کی ہے بلکہ منصوبے کی تقسیم کاری کا طریقہ بدلنے کی فیصلہ کیا ہے۔

میمورنڈم میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ برسہابرس سے آنگن واڑی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے، اور 28لاکھ ملازمین معمولی سے معاوضے پر خدمات انجام دینے پر مجبور ہیں۔ ملک میں تغذیہ کی کمی اور خون کی کمی (اینیمیا) سے متاثرہ بچوں اور خواتین کی تعداد میں بہت زیادہ ہے۔ اورہر سال بڑی تعداد میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کے معاملے بھی سامنے آرہے ہیں۔اس لیے میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس اسکیم کے فنڈ میں کی گئی کٹوتی کو رد کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کی فلاحی اسکیموں کے لئے زیادہ فنڈ مختص کرے ۔ اور اس قسم کی خدمات کی فراہمی میں معاون بننے والے ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کرتے ہوئے 2018-19کے بجٹ میں اس کے لئے بھی فنڈ مختص کرے۔اس اسکیم کے تحت ضروری غذاکے پیکیٹ نجی اداروں کی معرفت مستفیض ہونے والوں کو پہنچانے کا جو منصوبہ حکومت نے بنایا ہے اسے واپس لے اور پرانے طریقے پر قائم رہتے ہوئے آنگن واڑی ٹیچروں کے تعاون سے ہی یہ خدمات فراہم کی جائیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔