سرسی تعلقہ کے بنواسی میں پولیس نے کیا 5گانجہ فروشوں کو گانجہ سمیت گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th August 2017, 3:37 AM | ساحلی خبریں |

سرسی 11؍اگست (ایس او نیوز) سرسی تعلقہ کے داسن کوپا میں کالنگا کراس کے پاس کارروائی کرتے ہوئے بنواسی پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر موہنی ایس شیٹی نے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ عام مقام پر گانجہ فروشی میں ملوث تھے۔

گرفتار شدگان کے نام ارجن بھیما جی کلال(۶۳سال)، گریش شیوپا بھجنتری(۱۹سال)، سوریہ منوج ناروے کر((۲۰سال)اورمشتاق احمد عبدالرحمن (۱۹سال) بتائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ملزمین کے پاس سے 1200روپے مالیت کا 230 گرام گانجہ، ایک پلسر موٹر بائک اور نقد 1050روپے ضبط کیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...