سداپور : 5مرتبہ ایم پی منتخب ہونے والے اننت کمار سے ضلع کو کوئی فائدہ نہیں : آزاد امیدوار کی حمایت کریں گے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th March 2019, 7:19 PM | ساحلی خبریں |

سداپور:26؍مارچ (ایس او نیوز)آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنےو الے وکیل جی ٹی نائک کی ہم لوگ حمایت کریں گے۔ کیونکہ وکیل جی ٹی نائک غریب، پسماندہ ، کسان اور مظلو م طبقات کے متعلق فکر رکھتے ہیں ۔ہیمنت نائک، ہریش نائک، ارون نائک نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ 5مرتبہ ایم پی منتخب ہونے والے اننت کمار ہیگڈے سے ضلع کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاہے  اور ان سے ترقی کی امید کرنا ممکن بھی نہیں ہے۔ مرکزی وزیر کی حیثیت سے بھی ان کا کام صفر ہے۔ انتخابات کے موقع پر عوام کے قریب آنے والے اننت کمار ہندو توا کے نام پر پسماندہ اور دلت نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ کرکے ووٹ میں منتقل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...