سداپورمیں محکمہ آبکاری کے چھاپے سے خوفزدہ ہوکر بھاگنے والا شخص کنویں میں گرگیا۔ خودکشی کی کوشش کا معاملہ ہو ادرج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th March 2019, 12:52 PM | ساحلی خبریں |

سداپور 16؍مارچ (ایس او نیوز) سداپور تعلقہ کے چندرا گھٹگی نامی گاؤں میں غیر قانونی شراب فروخت کی جانے والی ایک دکان پر محکمہ آب کاری کے افسران نے جب چھاپہ مارا تو دکان کا مالک خوفزدہ ہوکر بھاگنے لگا اور حادثاتی طور پر کنویں میں گرگیا۔ جسے بعد میں کنویں سے نکال کر اسپتال میں علاج کے لئے داخل تو کیا مگر اس پر پولیس تھانے میں خودکشی کی کوشش کا معاملہ درج ہوا ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات میں محکمہ آبکاری کے سرسی ڈیویژن کے سب انسپکٹر سنجیوا ریڈی اور ان کے عملے نے چندراگھٹگی میں واقع پرمود گنپتی نائک کی دکان پر تلاشی کے لئے چھاپہ ماری کی۔ پرمود اس سے خوفزدہ ہوگیا اور دکان کے پچھواڑے سے بھاگنے کی کوشش میں کنویں میں گرگیا۔ اس معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور مقامی افراد کی مددسے پرمود کو کنویں سے نکالا گیا۔سداپور کے اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لئے شیموگہ لے جایاگیا اور وہاں مناسب علاج کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

پرمود گنپتی کے خلاف ایک طرف محکمہ آبکاری نے غیرقانونی شراب فروشی کا کیس درج کرلیا ہے تو دوسری طرف سداپور پولیس نے خودکشی کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے معاملہ درج کیا ہے۔پتہ چلا ہے کہ پرمود گنپتی نائک کے گھر والوں نے بھی کاؤنٹر کمپلینٹ درج کروایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...