شرالی قومی شاہراہ توسیع کا دھرنا تیسرے دن بھی جاری :  ضلع انتظامیہ کو  شاہراہ  تعمیر کا اختیار   نہیں : ایڈیشنل ڈی سی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th February 2019, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍فروری (ایس او نیوز) شرالی میں گرام پنچایت کی قیادت میں 45میٹر کی توسیع والی شاہراہ تعمیر  کو لے کر  جاری دھرنے کے تیسرے دن کی دوپہر اترکنڑا ضلع ایڈیشنل ڈی سی ڈاکٹر سریش ہٹنال احتجاجیوں سے ملاقات کرتے  نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے حکم کے بنا ضلع انتظامیہ کچھ کرنا ممکن نہیں ہونے کی وضاحت کی۔ گویا 45میٹر کی توسیع کا معاملہ ضلع انتظامیہ کے اختیار میں نہیں ہے بلکہ ہائی وے اتھارٹی ہی حکم دے تو شاہراہ کی تعمیر توسیع کے ساتھ کئے جانے کی با ت کہی۔

احتجاجیوں کی طرف سے  رکن اسمبلی سنیل نائک ،گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک، راما موگیر وغیرہ نے اپنی بات رکھتے ہوئے زور دیا کہ شرالی میں 45میٹر کی توسیع والی شاہراہ کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے افسران نے ہمیں  کئی مرتبہ بھروسہ دے کر دھوکہ دیا ہے۔ ہمارے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، اس سلسلے میں مناسب آرڈر ہونے تک جاری کاموں کو عارضی طورپر روکنے پر زور دیا۔

احتجاجیوں کی شکایات سماعت کرنےکے بعد ایڈیشنل ڈی سی ہٹنال نے کہاکہ قومی شاہراہ تعمیر کا پورا کام مرکزی حکومت  اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اختیار میں ہے ، ضلع انتظامیہ نے 45میٹر کی توسیع والی شاہراہ کے لئے پیش کش ارسال کی ہے، اگر وہاں سے 45میٹر کی شاہراہ تعمیر کا حکم نامہ آتاہے تو اس کو نافذ کیاجائے گا ، مگر ابھی تک کوئی آرڈر نہیں آیاہے، نیشنل ہائی  وے نے شرالی میں شاہراہ کی توسیع 30میٹر تک طئے کی ہے اسی پیمائش سے کام کو جاری رکھنا ہے ، مرکزی حکومت کی طرف سے وزیر اعظم کی موجودگی میں ہرہفتہ  شاہراہ تعمیر  ترقی جات کاموں کا جائزہ میٹنگ ہوتی ہے، ہم کسی حال میں بھی جاری کام کو روک نہیں سکتے ، کام کو روکنے کے لئے وہیں سے آرڈر ملنا ضروری ہے۔ آپ نے جومیمورنڈم دیا ہے اس کو حکومت کے چیف سکریٹری تک پہنچایا جائے گا۔ شرالی علاقے کے 700میٹر کی حدود میں 48عمارتوں  کے زمین کی حصولیابی کرنی ہے، زمین مالکان کی منظوری لے کر ان کے دستخط کے ساتھ عرضی لاتے ہیں تو حکومت کو روانہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور دیگر عوامی نمائندوں کے تعاون سے 45میٹر کی توسیع کے لئے ہائی وے اتھارٹی کو اپیل دینے کی بات کہی۔ اس کے بعد شرالی گرام پنچایت دفتر میں ایڈیشنل ڈی سی ڈاکٹر ہٹنال ، پنچایت کے نمائندوں کے ساتھ عوامی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا، تحصیلدار وی این باڈکر ، سی پی آئی کے ایل گنیش موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...