ہوناور کے قریب ولکی میں شراوتی مسلم قائدین کی اہم نشست؛ رمضان اور عیدین ایک ساتھ منانے پاس پڑوس کے مسلمان متحد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th May 2018, 12:47 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/مئی  (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے قصبہ ولکی میں پیر 7/مئی  کو شراوتی کونسل کے زیراہتمام مسجد ابوبکر صدیق  ؓ میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوناور کے شراوتی بیلٹ پر بسنے والے مختلف علاقوں کی جماعتوں کے ذمہ داران نیز علماء و عمائدین  کو مدعو کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں  بالخصوص رمضان ، عیدین و دیگر مسائل کی یکسوئی  کے لئے ایک رویت ھلال کمیٹی  قائم کرنے   پر زور دیا گیا۔جس کے لئے فوری طور پر ایک عبوری کمیٹی بھی  تشکیل دی گئی ہے' جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اس کمیٹی کو دو ایک خصوصی مجالس کے بعد حتمی شکل دی جائیگی۔

پروگرام کا آغاز معوّذ ابن مختار فخرو کی تلاوت کلام سے ہوا۔ جناب مظفر شیخ سرلگی نے   جلسہ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ شراوتی بیلٹ  پر 32سے زائد  چھوٹی چھوٹی مسلم بستیاں آباد ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں   رمضان و عیدین  یا  شعبان کے چاند کا   خاص  مسئلہ درپیش   رہتا ہے جو اتحاد ملت پر  کاری ضرب کے مترادف ہے۔

 نشست میں مختلف علاقہ سے آئے ہوئے ذمہ داران نے  اس مسئلہ کے حل پر  اپنی اپنی طرف سے تاثرات پیش کئے  اور  کئی ایک نے اکابر علماء سے سوالات بھی کئے۔بھٹکل سے تشریف فرما قاضیان بھٹکل، بالخصوص  مولانا  خواجہ معین الدین اکرمی مدنی   نے بڑ ے صبر وتحمل وبربادی کے ساتھ    نہایت ہی سلجھے ہوئے انداز میں تمام باتوں کی وضاحت  فرمائی اور مولانا عبدالرب ندوی  نیز منکی سے تشریف فرما  مولانا  شکیل احمد  ندوی نے  اپنے علم و تجربات کی روشنی میں قائدین قوم سمیت عوام الناس کی غلط فہمیاں  دور کر کے انہیں اعتماد میں لینے کی  پوری کوشش کی..

بھٹکل  کے علماء کرام نے بھٹکل میں چاند دیکھے جانے کے تعلق سے  تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سنی سنائی باتوں پر چاند دیکھے جانے کے اعلانات نہیں کئے جاتے بلکہ پوری تحقیق اور شرعی قوانین کی پاسداری  نیز تمام اُمور پر غور کرنے کے بعد اعلانات ہوتے ہیں۔ قاضی صاحبان نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں تمام اُمور پر روشنی ڈالتے ہوئے خطہ کے عمائدین سمیت عوام الناس کو مطمئن کرنے کی پوری کوشش کی اور اتحاد ملت پر خطاب کیا۔

نشست میں  رویت ھلال خاص طور سے رمضان و عیدین کو  ایک ہی دن طئے کرنے اور منانے  کے لئے ایک ھلال کمیٹی کی ضرورت پرسبھی لوگ متفق  نظر آئے، جس پر کاروائی کرتے ہوئے  فوری طور پر ایک عبوری کمیٹی  تشکیل دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...