متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر اکتوبر سے مارچ تک کوئی لیگ نہیں : پی سی بی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th April 2018, 7:50 PM | اسپورٹس |

کراچی 29اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)اکتوبر سے مارچ تک کوئی لیگ نہ کرائیں پاکستان نے یو اے ای کو پھر انتباہ کر دیا۔پی سی بی نے امارات بورڈ پر واضح کر دیا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک اگر اس کی سرزمین پر کوئی لیگ ہوئی تو پاکستان اپنی کرکٹ وہاں سے منتقل کر دے گا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ نہ صرف افغان بلکہ ہم نے ای سی بی سے کہا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک یو اے ای میں کوئی دوسری لیگ بھی نہیں ہونی چاہیے، اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو ہم وہاں سے اپنی کرکٹ ملائیشیا منتقل کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ زبانی طور پر تو اماراتی حکام نے مطالبہ مان لیا مگر ہم نے ان سے تحریری یقین دہانی مانگی جو 3 سے 4 دن میں بھیجنے کا کہا گیا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ستمبر سے پہلے یا مارچ کے بعد یو اے ای اپنی امارات لیگ یا کوئی بھی ایونٹ کرانا چاہتا ہے جو شوق سے کرائے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوگا، واضح رہے کہ جمعے کو افغان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ہی اپنی پریمیئر لیگ کا اولین ایڈیشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ستمبر میں ایشیا کپ، پھر اکتوبر سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز ہونی ہیں، جنوری ، فروری تک مصروفیت رہے گی، پھر پی ایس ایل کا وقت آجائے گا، اس کے بعد آسٹریلیا سے ایک بار پھر 5،6 میچز ہونے ہیں، اسی لیے ہم نہیں چاہتے کہ ہماری کرکٹ کے دوران کوئی اور ایونٹ ہو، نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے آئی سی سی بھی خوش نہیں اور اس حوالے سے کوئی پالیسی بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ پی سی بی اپنے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو سال میں صرف2 ہی لیگز کھیلنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے، وہ بھی اس صورت میں کہ ڈومیسٹک اور قومی ٹیم کی مصروفیات حائل نہ ہوں۔چیئرمین نے اس حوالے سے سوال پر کہا کہ ابھی پالیسی بنی نہیں لہذا میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا لیکن یقیناً ہم لیگز کے بارے میں خاصی سوچ بچار کر رہے ہیں۔ ٹی ٹین لیگ منتظمین نے نومبر میں دوسرا ایڈیشن کرانے کا اعلان کیا جس میں ٹیموں کی تعداد بھی بڑھا کر8 کر دی گئی ہے، اولین ایڈیشن کیلیے پلیئرز کی بڑی تعداد ریلیز کرنے پر پی سی بی کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

خلیل احمد ہوئے ٹیم انڈیا میں شامل، کیا ظہیرخان کی کمی پوری کرے گا یہ تیز بائولر ؟

راجستھان کے ٹونک ضلع کے 20 سال کے لیفٹ آرم اسپنرخلیل احمد نے ایشیا کپ 2018 میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کی طرف سے ڈیبیوکیا ہے۔ انہیں روہت شرما نے کیپ سونپی۔ اس ٹورنامنٹ میں مستقل کپتان وراٹ کوہلی کوآرام دیا گیا ہے، لہٰذا روہت شرما 16 رکنی ٹیم کی کمان سنبھال رہے ...

درونہ چاریہ ایوارڈ کے لئے وجے شرما اورتارک سنہا کے نام کی سفارش

ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹرمیر ابائی چانو کے کوچ وجے شرما اور تجربہ کار کرکٹ کوچ تارک سنہا کا نام درونہ چاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ پانچ مزید لوگوں کے نام بھی اس ایوارڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی کو بھیجے گئے ہیں۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی سے کہا، براڈکاسٹر انتخاب کا فیصلہ نہیں کر سکتے

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی ایشیا کپ میں غیر موجودگی کو لے کر بی سی سی آئی اور ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) میں تصادم کی صورتحال کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ براڈکاسٹر اسٹار نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کو شکست دینے کے لئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا: سرفراز احمد

ہانگ کانگ کے خلاف یکطرفہ جیت سے پاکستان نے ایشیا کپ میں شاندار آغاز کیا ہے لیکن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اگر ایشیا کپ میں حریف ٹیم ہندوستان کو ہرانا ہے تو اسے بہتر کھیل کا نمونہ پیش کرنا ہوگا۔

تھکاوٹ کے بعد چین اوپن کا خطاب جیتنے اتریں گے سندھو اور سری کانت

ہندوستانی عظیم بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کواگر بین الاقوامی سرکٹ میں اپنی مسلسل اچھی کارکردگی کو جاری رکھنا ہے اور منگل سے یہاں شروع ہو رہے چین اوپن کے خطاب کو دوبارہ جیتنا ہے تو تھکاوٹ پر قابو پانے کا طریقہ ڈھونڈناہوگا۔