دہلی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے خواتین و طالبات کے لئے اہم سیمینار؛ اسلام میں خاندان کا تصور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2017, 8:56 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 14/اگست (ایس او نیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، ویمنس ونگ کی جانب سے خواتین و طالبات کے لئے ایک سیمینار بعنوان ’’اسلام میں خاندان کا تصور‘‘  مورخہ ۱۳؍اگست ۲۰۱۷ء ۳؍بجے دن انڈیا اسلامک سنٹر لودھی روڈ میں منعقد ہوا۔ سیمینارکا آغاز قرآن پاک سے ہوا۔ محترمہ زینت مہتاب صاحبہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے قرآن و حدیث کی روشنی میں خاندان کی اہمیت اور رشتوں کی قدر کو سمجھایا اور کہا کہ مسلم خواتین کی بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گھر اور خاندان کو صالح اور نیک بنائیں۔

محترمہ ممدوحہ ماجد صاحبہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور شعبہ خواتین ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ٹول فری نمبر 18001028426سے شرکاء کو واقف کروایا۔ 

محترمہ غزالہ ہاشمی صاحبہ رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی نئی دہلی نے ماں کی ذمہ داریوں پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج کے دور کا بڑا چیلنج اولاد کی صحیح خطوط پر تربیت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج   Social Media بچوں کو بہت زیادہ متاثر کررہا ہے انکی ذہنی اور فکری تربیت ماؤں کی ذمہ داری ہے۔ ماؤں کو چاہئے کہ وہ اپنا وقت اولاد کی نگہداشت اور اصلاح و تربیت پر صرف کریں۔

محترمہ یاسمین فاروقی صاحبہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جے پور نے کہا مسلمانوں کی سب سے اہم ضرورت تعلیم ہے۔ تعلیم و تربیت کے ذریعہ ہم قوم کو اونچا اٹھاسکتے ہیں۔ امہات المؤمنین، صحابیات اور ائمہ کرام کی ماؤں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اور آج کا دور ہم سے قربانی چاہتا ہے۔ہم دین میں دیئے گئے حقوق سے واقف ہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔

محترمہ ڈاکٹر اسماء زہرہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا اسلام میں خاندان کا تصور بہت وسیع ہے جبکہ فضائل و برکات سے ہم واقف نہیں۔ شریعت اسلامی میں خاندانی نظام جو رکھا گیا ہے اسکے ذریعہ خواتین بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کا انتظام بھی ہے اور انسانی نسلوں خاص کر نسل مسلم کی پاک اور صاف آبیاری کے لئے جو قوانین دیئے گئے وہ ہم سب کیلئے عظیم نعمت ہیں۔دشمنان اسلام کو ہمارے طریقہ کار سے شدید نفرت اور خوف ہے۔ نکاح، شادی بیاہ طلاق، عدت کے احکامات ، وراثت کے اصول پر آئے دن تنقید کی جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج دنیا کے تمام معاشروں میں خاندانی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ عورت کی آزادی کا نعرہ دے کر عورت کو گھر اور خاندان سے کاٹ دیا گیا جسکے نتیجہ میں نہ صرف رشتہ ازدواج متاثر ہوا ہے بلکہ بچوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال بھی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ حال ہی میں یوروپ کے 32ممالک کی رپورٹ آئی ہے جو بتاتی ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کی تعداد گھٹ چکی ہے۔ Unmarried Couple غیر شادی شدہ جوڑوں کا فیشن اس معاشرہ میں چل پڑا ہے۔

سین فرانسکو کی آبادی کا 52فیصدحصہ Bachelor Quarters میں رہتا ہے۔ جسکی وجہ سے دوسری سماجی برائیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور کرشچین سماج کی آبادی گھٹ رہی ہے۔  ڈاکٹر اسماء نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے خاندانی نظام اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے۔ ہم کو اسکی قدر کرنی چاہئے، صالح گھرانے کی تعمیر اور تشکیل میں خواتین کا اہم رول اور ذمہ داری ہے۔ خواتین کو چاہئے کہ اس ذمہ داری کو بخوبی ادا کریں۔

محترمہ بشریٰ سنبھل صاحبہ اور ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ صاحبہ نے بھی سیمینار کو مخاطب کیا۔ خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد نے اس سیمینار میں شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...