باکسر وجیندر کو فتح پر وریندر سہواگ، امیتابھ بچن سمیت کئی شخصیات نے اپنے انداز میں دی مبارکباد

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2017, 5:38 PM | اسپورٹس |

ممبئی،6اگست(آئی این ایس انڈیا): سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ سے لے کر اداکار امیتابھ بچن نے ڈبل ڈبلیوبیو ایشیا پیسیفک سپر مڈل اور ڈبلیوبی او اورینٹل سپر مڈل خطاب جیتنے کے لئے ہندوستانی باکسر وجیندر سنگھ کو مبارک باد دی ہے۔اولمپک گیمز کے کانسے کا تمغہ فاتح 31سال کے وجیندر نے کل رات ڈبل خطابی مقابلے میں چین کے ذوالفقار میمتلی کو شکست دی۔سہواگ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ سخت مقابلہ رہا، لیکن باکسر وجیندر کو مبارکباد،آپ کا مقابلہ دیکھتے ہوئے ہکا نوڈلس کا لطف اٹھایا اور آپ نے چینی باکسر کو ہکا بکا کر دیا۔
ٹیم انڈیا میں سہواگ کے سابق ساتھی ہربھجن سنگھ نے بھی وجیندر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی باکسروجیندر کو مبارکباد،شاباس شیرا۔و جیدر نے 10راؤنڈ کے میچ میں متفقہ فیصلے میں 96-93 95-94 95-94کی جیت کے ساتھ پیشہ ورانہ باکسنگ میں اپنا فاتحانہ مہم جاری رکھ۔
امیتابھ نے خوشی ظاہر کی کہ سخت مقابلے میں ہندوستانی باکسر نے جیت درج کی۔انہوں نے کہا کہ وجیندر نے چین کے مخالف کو شکست دے کر اپنا خطاب برقرار رکھا،سخت مقابلہ لیکن ہم جیتے،مبارک ہو۔یوگا گرو بابا رام دیو نے بھی وجیندر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ شاندار جیت کے لئے باکسروجیدر کو مبارکباد۔ممبئی میں چینی باکسر کو کراری شکست اور ڈوکلام میں بھی ایسا ہی ہوگا۔اداکار رندیپ ہڈا نے لکھا کہ یہ مقابلہ انداز کے مطابق محمد علی بمقابلہ ٹاسن کی طرح تھا،میرے بھائی باکسروجیدر نے کافی اچھا مقابلہ کیا.... اپنا خطاب برقرار رکھا۔اس دوران کرکٹر محمد کیف نے لکھا کہ ایک اور جیت کے لئے مبارک باد،باکسر وجیندر،ایسا لگتا ہے آپکے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کی بہترین مکابنا رہا،بہترین۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...