بھٹکل اور سرسی میں ایس ڈی پی آئی نے روہنگیا مسلمانوں کی حفاظت کا مطالبہ لے کر یواین اؤ کو میمورنڈم سونپا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2017, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

سرسی/بھٹکل:13/ستمبر (ایس اؤنیوز)میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حفاظت ، انصاف اور امن کا مطالبہ لےکر بھٹکل اور سرسی میں سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی کا اہتمام کرتے ہوئے مقامی تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے اقوام متحدہ (یو این اؤ) کو میمورنڈم سونپا ۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں نہتے معصوم مسلمانوں پر وہاں کے بدھسٹوں کی حکومت غیر انسانی سلوک کرتےہوئے ظلم وبربریت کا رویہ اپنائے ہوئے ہے، انہیں اپنے ملک سے باہر نکال کر بین الاقوامی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ روہنگیا کے لوگ بھی انسان ہیں ، ان کی قتل وغارت گری اور ظلم کو ختم کرنا چاہئے، اس سلسلے میں یواین اؤ مداخلت کرتے ہوئے وہاں امن کو قائم کرنے کامطالبہ کیاگیا ہے۔ ترکی صدر رجب طیب ایرودآن کی ستائش کرتےہوئے ایس ڈی پی آئی نے حکومت ہند پر بھی زور دیا ہے کہ سفارتی طورپر مداخلت کرتے ہوئے میانمار کے انسانوں کے مسائل کو حل نکالے۔

سرسی میں مقامی شاخ کی طرف سے 500سے زائد کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کے ذریعے شہر کے اہم سڑکوں سے گزر کرتحصیلدار کے توسط سے یواین اؤ کو میمورنڈم سونپا اور وہاں تعلقہ صدر محمد اسلم اور محمد محسن نے خطاب کیا ۔اسی طرح بھٹکل میں بھی ذمہ داروں نے اے سی دفتر کے سامنے جمع ہوکر اپنی بات رکھی اور اقوام متحدہ کو میمورنڈم ارسال کیا۔ اس موقع پر بھٹکل کے ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران ظہیر احمد شیخ، محمد یوسف ملا، سرفراز خان، عظیم وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...