خاندان او ر سماج والوں سے تعاون نہ ملنے پرہندو خاتون کی آخری رسومات پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی نے انجام دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th September 2018, 1:07 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال5؍ستمبر (ایس او نیوز) کافی عرصے سے علیل رہنے والی ایک ہند و خاتون کی جب موت واقع ہوئی تو اس کے خاندان اور سماج والوں نے اس کی آخرت رسومات میں شامل ہونے انکار کردیا جس کے بعدپی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی نے آگے بڑھ کر لاش کی آخری رسومات کا انتظام کیا ۔

تاخیر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کوچی گوڈے اڈور نامی علاقے میں پیش آیا، جہاں سوشیلمّا (65سال) کا سنیچرکے دن شام میں 4بجے انتقال ہوا تھا۔ گھر والوں نے رشتے داروں اور سماج کے لوگوں کو اس کی اطلاع دی۔ لیکن چونکہ سوشیلمّا نے اپنی ایک بیٹی کی شادی دوسری قوم کے لڑکے کے ساتھ کردی تھی اس لئے اس کے خاندان یا سماج والوں نے اس سے دوری اختیار کی اور اس کی آخری رسومات میں تعاون کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے۔رات ۹ بجے تک لاش اسی طرح گھر میں پڑی رہی۔

اس واقعے کی خبر جب پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں کو ملی تو انہوں نے آگے بڑھ کر یہ ذمہ داری سنبھالی۔اور اپنے خرچ پر ایمبولینس میں لاش کو بڈکبیل شمشان لے جاکررات کے تقریباً ایک بجے اس کی آخری رسومات انجام دیتے ہوئے انسانیت اور مروت کی ایک مثال قائم کی۔ 

ایس ڈی پی آئی کے ژونل صدر اے کے مصطفی، پی ایف آئی کے ژونل صدر اشرف ناڈوگُدّے، ژونل کمیٹی کے اراکین ضیاء الدین پانڈیل، حکیم پانڈیل، شفیق گوڈے، ستار، عمران وغیرہ نے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عوام کی طرف سے ان کی انسانیت نوازی کے لئے ستائش کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔