وی ایچ پی لیڈر جگدیش شینوا کو گرفتار کرنے ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th January 2018, 8:29 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 29؍جنوری (ایس او نیوز) عبدالبشیر قتل کے سلسلے میں وشوا ہندو پریشد کے لیڈر جگدیش شینوانے جو بیان دیا ہے اسے قانون اور دستور ہند کی بالادستی کو چیلنج کرنے والا اور اشتعال انگیز بیان قرار دیتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے جگدیش کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک پروگرام میں تقریرکرتے ہوئے جگدیش شینوا نے کہا تھا کہ دیپک راؤ کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے بشیر کو قتل کیا گیا ہے۔ اس لئے بشیر کے قتل پر وشوا ہندوپریشد کو فکریا افسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ جو گروہ اس طرح کی کارروائیاں انجام دے رہا ہے انہیں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ جگدیش نے یہ بھی کہا تھا کہ اس تعلق سے اس پر قانونی کارروائی ہوگی تب بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایس ڈی پی آئی جنوبی کینرا کمیٹی نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ قاتلوں کی حمایت کرنے والا بیان ہے۔اور دیپک راؤ قتل میں بی جے پی کا ہاتھ ہونے کی جو تحقیقات ہورہی ہے اس کا رخ بدلنے کے لئے ایسی بات کہی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس بیان سے بشیر کے قتل میں جگدیش شینوا کا ہاتھ ہونے کے بھی اشارے مل رہے ہیں۔
چونکہ یہ جذبات کو مشتعل کرکے فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کی ساز ش کا حصہ ہے،لہٰذا ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر حنیف خان کوڈاجی نے اپنے اخباری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ جگدیش پر کیس داخل کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا جائے اور اس معاملے کی پوری طرح چھان بین کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...