اسکواش:سوربھ گھوشال اور دیپکا پلکل جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th August 2017, 4:40 PM | اسپورٹس |

مانچسٹر،4/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سورو گھوشال اور دیپکا پلکل اور وکرم ملہوترا اور جوشنا چنپپا بھارتی مکسڈ ڈبلز جوڑیو نے یہاں ڈبلیوایس ایف عالمی ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔سورو اور دیپکا کی دوسری سیڈ جوڑی نے آج دو میچ کھیلے۔اس ہندوستانی جوڑی نے گروپ ”بی“کے اپنے آخری میچ میں پیٹر کریڈ اور ٹیسنی ایونز کی ویلز کی جوڑی کو شکست دی۔اس سے پہلے وکرم اور جوشنا نے بھی گروپ سی میں تیسری جیت درج کرکے کل رات ہی آخری آٹھ میں اپنی جگہ محفوظ کر لی تھی۔انہوں نے آسٹریلیا کے کیمرون کتے اور ڈونا ارکہارٹ کو شکست دی۔اس دوران وکرم اور مہیش مگاوکر کے مرد ڈبلز جوڑی اپنے آخری گروپ میچ میں ہار گئے۔

غور طلب ہے کہ سورو گھوشال اچیان ایشیائی کھیلوں کے واحد مقابلوں میں چاندی حاصل کر چکے ہیں۔سال 2014کے اس ایشیائی میں سوربھ کو کویت کے عبداللہ نے ایک گھنٹے 15منٹ میں 10-12، 2-11، 14-12، 11-8، 11-9سے شکست دی تھی۔فائنل میں پہلے دو میچ جیتنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ 28سالہ سورو آسانی سے طلائی پر قبضہ جما لیں گے لیکن کویت کے کھلاڑی نے اس کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے تینوں کھیل جیت کر ہندوستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...