شاہ سلمان اور ولی عہد کی مصرمیں چرچ پرحملے کی شدید مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st December 2017, 12:33 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،30؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی قیادت نے مصر کے شہر حلوان میں کل جمعہ کو ایک چرچ میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک برقی پیغام میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے مارمینا چرچ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی جب کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر السیسی کو واقعے کے بعد فون کیا۔ ذرائع کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو بھیجے گئے ایک برقی مراسلے میں مارمینا گرجا گھر پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں مصری صدر سے کہا ہے کہ حلوان میں ایک عیسائی عبادت گاہ پر دہشت گردوں کیحملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انہیں گہرا دکھ ہے۔ دہشت گردی کی اس مجرمانہ واردات کے خلاف سعودی عرب مصر کے ساتھ ہے۔ ہم مجرمانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جاری مصری کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد جمہوریہ مصر کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور ملک میں مذہبی منافرت کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ٹیلیفون کرکے حلوان میں دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کی۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز حلوان شہر میں قائم مارمینا گرجا گھر پر حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ شدت پسند گروپ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...