روزہ ا فطاری میں سیاست دانوں وفلم والوں کا کیا کام از:سمیع احمد قریشی

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 26th June 2016, 3:30 PM | اسپیشل رپورٹس |

رمضان کا مہینہ انتہائی برکتوں فضیلتوں کا مہینہ ہے-عبادتوں،نیکیوں کا اجر ماہ رمضان میں اور مہینوں سے زیادہ ہے -یقیناًاللہ کے نیک بندے ماہ رمضان میں عبادتوں اور نیکیوں میں زیادہ گذارتے ہیں -اس مہینے میں شیطان قید کردیا جاتا ہے-چونکہ شیطان کہیں نفس میں کسی کے اندر گھسا بیٹھا ہوتا ہے۔وہ شیطانیت سے باز نہیں آتا۔اس ماہ مبارک میں فطری طورپرمسلمانوں میں نیکیاں اور عبادت کرنے کا رجحان زیادہ نظر آتا ہے۔مساجد نمازیوں سے اور مہینوں کے مقابلے زیادہ آباد ہوتی ہیں۔مسلم بستیوں میں گویا نور ہی نور نظر آتا ہے۔افسوس ناک پہلو ہے کہ ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو سراسر نفس پرستی،دنیا پرستی میں ڈوبے کھلم کھلا نظر آتے ہیں۔روزہ افطار بھی ایک عبادت ہے-اس میں کس قدر خشوع و خضوع ،پاکیزگی سادگی ہونا چاہئیے ہم سب جانتے ہیں ۔روزہ افطار پارٹیوں میں فلم والوں سیاست دانوں کو خصوصی طور پر مدعو کرکے کون سااسلامی انسانی فریضہ ادا کیا جاتا ہے۔سوائے اپنے شیطانی نفس کو خوش کرنے کے کچھ نہیں-ہمارے یہاں ممبئی میں اکثرسیاستداں یہ تماشہ کرتے نظر آتے ہیں ان میں کچھ خاص لوگ ایسے بھی ہیں جو اب اپنی افطار پارٹیوں میں ،فلم ایکٹر ہی نہیں نیم عریاں ایکٹریس کو خصوصی طور پر مدعو کرنے میں کئی سالوں سے لگتا ہے پورے ملک میں آگے ہیں ۔ایسا محسوس ہوتاہے کہ وہ اک ریکارڈ بنا رہے ہیں -شاید گنیز بک آف دا ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام درج ہو۔سیاست داں دستور، آئین پرایمانداری سے چلنے کی قسمیں کھانے کے بعد بھی ،ملک میں آزادی کے بعد سے آج تک کس قدر بد عنوانیاں اور خرافات کرتے آئے ہیں وہ جگ ظاہر ہے-اسی طرح فلموں نے انسانی اقدار کو گرانے میں کیا کردار سالہا سال سے کیا وہ بھی عوامی سطح پر عیاں ہے-فحاشیت عریانیت جرائم کے بڑھانے میں، فلموں کے کردار کو بتلانیکی ضرورت نہیں-بچہ بچہ جانتاہے۔دنیامتقی،نیک اوراچھے سماجی اوصاف رکھنے والوں سے خالی نہیں-جن سے پروگراموں کی حقیقی زینت بڑھائی جاسکتی ۔جن کی باتوں کو عام کیا جائے۔روزہ افطار کا اعلیٰ وارفع مقام ہے -اس کا تقدس ہے-اس کی روحانیت اور اس کے تقدس کو باقی رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ہمیں میر کارواں بننا تھا ،ہم گرد کارواں بن رہے ہیں-ہمارا وجود مذاق بن کر رہ گیاہے-مذہب اسلام،انسانوں کی ہدایت و بھلائی کے لئے آیا-ہم اسلام کے نام لیوا کیا کر رہے ہیں -مبارک ماہ رمضان میں جن کے ہاتھوں انسانیت شرمشار،سالوں سال سے ہے، ان کو روزہ ا فطاری جیسے معتبر مقدس پروگرام میں خصوصی طورپرمدعو کرنا کیا معنی و مطلب رکھتا ہے۔آپ اپنے طور پر جس سے چاہیں دوستی یاری رکھیں ہمیں اعتراض نہیں ۔خدارا روزہ اور افطار کے نام پر یوں اللہ کے پسندیدہ دین کی جگ ہنسائی نہ کریں ۔ہم اپنی روش بدل کر ہوں رواں دواں 
خدائی نصرت بھی شامل ہوگی مٹے گا یہ دور جابرانہ
 

ایک نظر اس پر بھی

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...