بھٹکل کی خواتین کے لئے روٹری کلب کا انوکھا تحفہ ؛ نیو انگلش اسکول میں سلائی اور کمپوٹر سمیت پیشہ ورانہ تربیتی کیمپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th May 2017, 3:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30/مئی (ایس اؤ نیوز )روٹری کلب بھٹکل کے  اہتمام یہاں بندرروڈ پرواقع نیو انگلش اسکول میں بھٹکل کی خواتین کے لئے  پیشہ وارانہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ، جہاں  خواتین کو سلائی سکھانے کے ساتھ کمپوٹر کلاس کے ذریعے اُنہیں کمپوٹر کے نت نئے پروگرام سے متعارف کرایاجائے گا، اس کیمپ میں پاپڑ و  دیگر بیکری فوڈ س  بنانے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ اس ضمن میں اسکول میں تین الگ الگ کمرے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ ایک انکوائری کائونٹر بھی رکھا گیاہے، جہاں رابطہ کرتے ہوئے کوئی بھی خاتون ان پیشہ وارانہ کورسس میں داخلہ لے سکتی ہیں۔

تربیتی کیمپ کا افتتاح 29/مئی بروز پیر کو روٹری کلب کے  ضلعی  گورنر وجئے کمار پائی رائیکر کے ہاتھوں کیا گیا، جنہوں نے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے پیشہ ورانہ تربیتی کیمپوں کے انعقاد سے خواتین ، خود کار روزگار حاصل کرسکیں گی۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ ان کورسس سے فائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے  بتایا کہ اس طرح کے تربیتی کیمپ میں تیار کردہ اشیاء کی فروخت کاری سے کلب کو بھی منافع ہوگا اور ایک نئی چیز بازار میں متعارف ہوگی۔

بھٹکل ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل جس کے ماتحت نیو انگلش اسکول چلایاجاتا ہے،  کے صدر سریش نایک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگرکوئی چیز کسی کو مفت میں تقسیم کریں گے تو اس کے متعلق جذبات کچھ اور ہی ہوتے ہیں لیکن کلب نے یہ کام بہت اچھا کیا کہ تربیتی کیمپ کے ذریعے اشیاء کی تیار ی اور بازار میں فروخت کاری کا کام شروع کیا ہے جس سے نئی راہیں کھلیں گی۔ اسی طرح انہوں نے بتایا کہ ہمارا  اپنا تعلیمی ادارہ گذشتہ کئی سالوں سے شہر کے بچے اور بچیوں کو تعلیم کی روشنی فراہم کرنے  میں مصروف ہے فی الحال ہمارے تعلیمی ادارے میں 3000طلبا زیر تعلیم ہیں۔

اعزازی مہمان روٹرین پرکاش اور مہیلا سنگھا کی سوماوتی شٹی نے بھی خطاب کرتےہوئے روٹری کلب کے سماجی خدمات کی ستائش کی۔ روٹر ی کلب کے صدر ڈاکٹر مشتاق احمد بھاوی کٹی نے استقبال کیا تو ڈاکٹر گوریش پڈوکونے نے مہمانوں کا تعارف پیش کرنے کے ساتھ پروگرام  کی  نظامت کی۔ روٹرین ذیشان احمد نے میمونٹو پیش کیا۔ سکریٹری شاکر حسین نے شکریہ اداکیا۔ روٹرین راجیش نایک، پرشانت کامت، نذیرقاسمجی، ایس ایم خان، روی نمبیار، انصار کولا، جلال الدین کاسرگوڈ، عبدالرحمن صدیقی،  راگھویندر نائک سمیت کئی ممبران موجود تھے۔

پروگرام کے بعد اخبارنویسوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے روٹری کلب کے سکریٹری شاکر حُسین نے بتایا کہ سلائی کے لئے 15 دن سے 20 دن کا کورس ہوگا، کمپوٹر کے لئے دو ماہ سے تین ماہ کا کورس ہوگا۔فوڈ پروسس کا کورس بھی تین ماہ سے زیادہ کا نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی خواتین ان کورسوں سے استفادہ کرنی چاہتی ہیں، وہ سیدھے نیو انگلش اسکول پہنچ کر متعلقہ  کائونٹر پر جاکر اپنا نام درج کرواسکتی ہیں۔ فیس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ   بالکل معمولی فیس لی جائے گی۔

 معروف سماجی کارکن اور روٹرین نذیر قاسمجی نے بتایا کہ ان کورسوں کے کامیاب انعقاد کے لئے  34 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے  بھٹکل کی بالخصوص بے روزگار خواتین سے اپیل کی کہ وہ ان کورسوں میں داخلہ لیتے ہوئے خودکار روزگار حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد خواتین گھر بیٹھیں کپڑوں کی سلائی کرسکتی ہیں ۔  بیکری ایٹمس بناکر بازار میں فروخت  کرسکتی ہیں، کمپوٹر میں بھی مہارت حاصل کرکے گھر بیٹھے کام کرسکتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...