پھر ٹیم انڈیا کی کپتانی کریں گے روہت شرما ، ورلڈ کپ سے پہلے آخری مرتبہ ہوگا بڑا " تجربہ "۔

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 8th October 2018, 8:30 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد ٹیم انڈیا اس ٹیم سے یک روزہ اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی ٹکرانے والی ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوینٹی کیلئے تو تھوڑی مضبوط ٹیم منتخب کی ہے ، لیکن یک روزہ سیریز میں مہمان ٹیم نے اپنے اسکواڈ میں کافی غیر تجربہ کار کھلاڑیوں کو جگہ دی ہے۔ ایسے میں اب مانا جارہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے سینئر کھلاڑی خاص کر جو تینوں فارمیٹ میں کھیلتے ہیں وہ یک روزہ سیریز میں آرام کریں گے۔ وراٹ کوہلی ، جسپریت بمبرہ ، بھونیشور کمار جیسے کھلاڑیوں کو آرام دیا جاسکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ میچوں کی سیریز میں اگر وراٹ کوہلی آرام کرتے ہیں ، تو روہت شرما ایک مرتبہ پھر ٹیم کی قیادت سنبھال سکتے ہیں ۔ وہیں سلیکٹرس ویسٹ انڈیز کے خلاف انڈیا اے اور انڈیا بی میں کھیل رہے کھلاڑیوں کو بھی موقع دے سکتے ہیں ۔دراصل ویسٹ انڈیز سیریز ورلڈ کپ سے پہلے آخری ایسی سیریز ہے ، جس میں تجربہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے دورہ پر جائے گی اور اس کے بعد اس کو نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے ، جہاں ٹیم میں شاید ہی تجربہ کیا جائے ۔

ٹیم انڈیا کے سلیکٹرس نے اگر ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز میں تجربہ کیا تو کئی نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا جاسکتا ہے ۔ ریشبھ پنت کو ون ڈے سیریز میں موقع دیا جاسکتا ہے ۔ ٹی 20 سیریز میں بھی وہ کھیل سکتے ہیں ۔ حالانکہ ٹیم انڈیا دھونی کو بھی ٹیم میں رکھے گی ، کیونکہ وہ ٹیسٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد سے کافی کم کرکٹ کھیل رہے ہیں ، جس کا اثر ان کی بلے بازی پر پڑ رہا ہے ۔ یہی نہیں سینئر کھلاڑی آر اشون کو بھی ایک مرتبہ پھر یک روزہ سیریز میں آزمایا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں اشون کا تجربہ کافی کام آسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وراٹ کوہلی اور پرتھوی شا کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے بنا358 رنز

شاندار فارم میں چل رہے کپتان وراٹ کوہلی (64) اور نوجوان پرتھوی شا (66) سمیت پانچ ہندوستانی بلے بازوں نے نصف سنچری جمائے جس کی مدد سے ہندوستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف بارش سے متاثر پریکٹس میچ میں دوسرے دن 358 رن بنائے۔جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے چار اوور میں بغیر کسی نقصان ...

پاکستان کو زبردست جھٹکا: بی سی سی آئی کا ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سےانکار

 ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ ایمرجنگ نیشنس کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکردیا ہے۔ حال ہی میں معاوضے کے سلسلے میں کیس جیتنے والی بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکیا ہے۔

اردویونیورسٹی میں پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ 2018 کا انعقاد یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس میں عمل میں آیا۔ ایک روزہ ٹورنمنٹ کو ریڈ ہلز والی بال ٹیم نے جیت لیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس ...

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اے ایم یو کے نام سے’مسلم‘ لفظ ہٹانے کی بات نہیں کہی:سابق ہاکی کھلاڑی ظفر اقبال

ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپک کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے رکن رہ چکے ظفر اقبال نے ان کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا نام بدلنے کی حمایت کرنے کی خبروں پر نارازگی ظاہر کی ہے۔ظفر نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔اے ایم یو کے طالب علم ...

وراٹ کوہلی ٹاپ پربرقرار، ربادا پھر بنے نمبر ون گیندباز

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی اہم سیریز سے پہلے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پربنے ہوئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا پھر دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔آئی سی سی کی بدھ کو یہاں جاری رینکنگ کے مطابق کوہلی کے 935 پوائنٹس ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ ملنے سے دھون دکھی، بولے ٹریننگ کا اٹھاؤں گا لطف

خراب دور سے گزرنے کے بعد فارم میں واپس آئے شکھر دھون آسٹریلیا سیریز کے لئے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملنے سے شروع میں دکھی تھے لیکن اب وہ اس سے نکل گئے ہیں۔ابھی حال ہی میں ختم ٹی 20 سیریز میں مین آف دی سیریز چنے گئے دھون نے کہاکہ میں تھوڑا سا اداس تھا لیکن میں آگے بڑھ گیا ...