مینگلور کے قریب منجیشور کے ایک مکان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری؛ گھر پر لوگ سوتے ہی رہ گئے اور لٹیروں نے گھر صاف کردیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th August 2017, 6:01 AM | ساحلی خبریں |

مینگلور 18؍اگست ( ایس او نیوز) پڑوسی ریاست  کیرالہ کے کنجتّور پداو نامی مقام پر لُٹیروں نے ایک مکان میں گھس کر پورا گھر صاف کردیا اور گھر والے گہری نیند میں سوتے ہی رہ گئے۔ صبح نیند سے اُٹھے تو گھر صاف ہوچکا تھا۔

ذراِئع سے ملی  اطلاع  کے مطابق دودھ کے بیوپاری منیر ، اس کی بیوی اور ان کے تین بچے گہری نیند سورہے تھے۔ چوروں نے پہلے سامنے کے دروازے کا ہینڈل باہر سے رسی کی مدد سے کھمبے کے ساتھ باندھ دیا تاکہ اندر والے لوگ دروازہ کھول نہ سکیں۔پھر پچھلے دروازے کو توڑتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور اسی کمرے میں سونے کے زیورات اور نقد رقم پر ہاتھ صاف کیا جس میں منیر کی بیوی اور بچے سوئے ہوئے تھے۔چوری کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب دوسرے کمرے میں اپنے بیٹے کے ساتھ سویا ہوامنیر حسب معمول دودھ کے کاروبار پر جانے کے لئے جاگ اٹھا تو حسینہ کے کمرے میں موجود الماری کا سامان بکھرا ہوا تھا۔

منیر کی طرف سے پولیس میں درج کی گئی شکایت کے مطابق چوری کی یہ واردات رات ۲ اور ۳ بجے کے وقت انجام دی گئی ہے جس میں تقریباً 17لاکھ روپے کے زیورات، 70ہزار روپے نقداور قیمتی راڈو دستی گھڑی کی چوری ہوئی ہے۔پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔