بھٹکل میں بائک کی الیکٹرک کھمبے سے ٹکر؛ دو نوعمر لڑکے شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th February 2018, 11:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/فروری (ایس او نیوز)  یہاں مسقط کالونی کے قریب ایک بائک جس پر دو نو عمر لڑکے سوار تھے، تیزرفتاری کے ساتھ ایک الیکٹرک کھمبے سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں بائک پر سوار  دونوں لڑکے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت  محمد عمران اور محمد ربی کی حیثیت سے کی گئی ہے جن کی عمر قریب 13 سال بتائی گئی ہے۔  حادثے میں محمد عمران کے سر پر شدید چوٹ لگی ہے، جسکی وجہ سے اُس کی حالت نازک بتائی گئی ہے، جبکہ محمد ربی کے پیروں کو چوٹ لگی ہے اور وہ بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

حادثہ رات قریب نو بجے پیش آیا، دونوں کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے طبی امداد کے بعد مینگلور لے جایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔