اپنا روزگار شروع کرنے کے لئے خرگوش پالن ایک منافع بخش کاروبار؛ بھٹکل میں ریابٹ بریڈنگ کا مرکز چلانے والے رضوان گنگاولی سے ایک ملاقات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th May 2018, 2:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل30؍مئی (ایس او نیوز) زندگی میں بہت سے لوگ کسی کے یہاں ملازمت کرنے کے بجائے چھوٹا موٹا ہی سہی اپنا خود کا روزگار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن صحیح تربیت اور معلومات کی کمی کی وجہ سے ان کے لئے یہ کام آسان نہیں ہوتا۔ لیکن جہاں انسان پورے ذوق و شوق کے ساتھ کسی خاص میدان میں پوری محنت کے ساتھ قسمت آزمائی کرنا چاہتا ہے تو اکثر اس کے لئے کامیابی کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

ایک ایسی ہی مثال قائم کی ہے بھٹکل  کے جناب رضوان گنگاولی نے جو کہ پیشے سے ایک صحافی ہونے کے باوجود اپنی آمدنی بڑھانے کے لئے گزشتہ 30برسوں سے نہ صرف خرگوش پالن (ریابٹ بریڈنگ) کا مرکز چلارہے ہیں بلکہ اس میدان میں دلچسپی رکھنے والوں کو تربیت اور رہنمائی بھی فراہم کر رہے ہیں۔آج وہ صرف ریاست کرناٹکا کے لئے نہیں بلکہ دیگر ریاست سے آنے والے خرگوش پالن کے شوقین اور اس کاروبار سے منسلک ہونے کے خواہش مندوں کے لئے سب سے کامیاب تربیت کار کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔موسیٰ نگر میں واقع ان کا ’کراولی ریابِٹ بریڈر‘نامی خرگوش پالن کا مرکز ان کی اپنی ذاتی آمدنی کا اضافی ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ خرگوش کی بریڈنگ کے ذریعے اپنا روزگار شروع کرنے والوں کے لئے ایک نئے اقدام اور نئی منزل کی راہ دکھانے کا بھی مرکز بن گیا ہے۔

رضوان گنگاولی کا کہنا ہے کہ صرف شوق پورا کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر موجود ویڈیو کلپس دیکھ کر خرگوش پالنے کی کوشش کرنا بیکار ہے بلکہ یہ ایک گھاٹے کا سودا بن سکتا ہے۔ لیکن اگر کوئی اس کی صحیح تربیت لے۔ سنٹر کی دیکھ ریکھ اور صفائی ستھرائی کا پورا دھیان رکھے۔ خرگوشوں کو چھوٹے بچوں سے زیادہ نازکی کے ساتھ سنبھالنے اور ان کی پرورش کرنے میں مشغول ہوجائے تو اس سے کافی منافع کمایا جاسکتا ہے۔اور اس کاروبار کو بڑے پیمانے پر بھی چلایا جاسکتا ہے۔

رضوان گنگاولی نے اس فیلڈ میں بڑی مہارت حاصل کرلی ہے۔ وہ صبح سویرے اٹھ کر اپنی صحافت کی ذمہ داریوں میں مصروف ہونے سے پہلے اپنے فارم پر جاتے ہیں اور خرگوشوں کی صفائی ،انہیں غذا اور دوا فراہم کرنے کے ساتھ فارم کے احاطے کی صفائی وغیرہ پر پوری تندہی اور د ل جمعی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ خرگوشوں کے لئے مناسب غذا اور ان کی خاص بیماریوں کی دوا کے بارے میں انہیں پوری جانکاری ہے۔ اس لئے ان کا یہ بزنس اب ایک بہت ہی منافع بخش مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

گزشتہ ایک سال سے ہر اتوار کے دن صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک رضوان گنگاولی کے فارم پرخرگوش پالن کا کاروبار اپنانے والوں کے لئے  تربیتی کیمپ ہو اکرتا ہے۔ جملہ تین کیمپ ہوتے ہیں جن میں 15-20افراد کا ایک بیاچ ہوتا ہے۔ دو بیاچ صرف ریاست کرناٹکا کے رہنے والوں کے لئے مخصوص ہوتے ہیں اور ایک بیاچ دوسری ریاست سے آنے والے افراد کے لئے ہوتاہے۔ ان سے تربیت پانے والے بہت سارے افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں خرگوش پالن کاروبار سے جڑ گئے ہیں۔اورریاست و بیرون ریاست سے فون کے ذریعے یہ لوگ ان سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات سے خرگوش پالن کے سلسلے میں لوگ ٹیلی فون پربھی مسلسل ان سے جانکاری حاصل کیا کرتے ہیں۔

سچ کہیں تو رضوان گنگاولی نے خاموشی کے ساتھ اتنے برسوں سے ایک مخصوص کاروبار میں اپناجو سکہ جمایا ہے، وہ نوجوانوں کے لئے اور خاص کرخود کا کاروبار شروع کرنے کا منصوبہ رکھنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ رضوان گنگائولی سے موبائل نمبر 9035535702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...