طلاق ثلاثہ آرڈیننس کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین نے بامبے ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 27th September 2018, 11:59 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی  27ستمبر (ایس او نیوز)  اسدالدین اویسی کی صدارت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے تین طلاق پر مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے آرڈیننس کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ اس آرڈیننس کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈروارث پٹھان نے عرضی دائرکرکے آرڈیننس کی مدت پرسوال اٹھائے ہیں۔اس سے قبل طلاق ثلاثہ معاملے میں مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے آرڈیننس  کے خلاف سپریم کورٹ میں کیرالہ کی سنی مسلم تنظیم کیرالہ جمعیۃ علما نے عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی میں بھی آرڈیننس کی مدت پرسوال اٹھا ئے گئے تھے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ آرڈیننس غلط طریقے سے لایا گیا ہے

عرضی گزارنے کہا تھا کہ یہ آرڈیننس صرف ایک مذہب کے ایک فرقے کے ماننے والے لوگوں کو ہدف بناکرلایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے معاشرے کا امن اوراتحاد متاثرہوگا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں سماعت کی تاریخ طے نہیں کی ہے۔مرکزی حکومت کے آرڈیننس کے تحت فوری تین طلاق (طلاق بدعت) کو جرم کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اپنی بیوی کو ایک بارمیں تین طلاق بول کرطلاق دینے والے مسلم مرد کو تین سال کی جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔اس آرڈیننس میں مسلم خاتون کو بھتہ اوربچوں کی پرورش کے لئے خرچ کو لے کربھی تجویز ہے۔ اس کے تحت زبانی، ٹیلیفونک یا تحریری کسی بھی شکل میں ایک بار میں تین طلاق کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...