پاکستانی کرکٹ کی بہتری کے لیے کانفرنس کا منصوبہ منسوخ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2017, 12:56 PM | اسپورٹس |

اسلام آباد، 15؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے مارچ 2017 میں بلائی جانے والی سابق کھلاڑیوں کی گول میز کانفرنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے بدھ کو لاہور میں جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق یہ فیصلہ پاکستانی کرکٹ میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ کو آج کل ایک بار پھر فکسنگ سکینڈل کا سامنا ہے۔یہ سکینڈل متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز کے دوسرے ہی دن سامنے آیا تھا جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر کے واپس پاکستان بھیج دیا گیا تھا۔پی سی بی کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں کے خلاف یہ کارروائی ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ سے مبینہ طور پر ان کے رابطے کے بعد عمل میں آئی تھی جو پاکستان سپر لیگ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ان کی معطلی کے بعد پی سی بی نے ایک اور پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کو بھی انسدادِ بدعنوانی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کر کے تمام فارمیٹس کی کرکٹ میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔

ناصر جمشید کو انسدادِ بدعنوانی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کر کے ان کے تمام فارمیٹس کی کرکٹ میں حصہ لینے پر پابندی لگائی گئی ہے۔بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ ناصر جمشید ان دو افراد میں شامل تھے جنھیں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 13فروری کو عالمی کرکٹ میں میچ اور سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے تناظر میں گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کیا ہے۔پی سی بی کے بیان کے مطابق گول میز کانفرنس کی جگہ اب پی سی بی کے چیئرمین سابق کرکٹرز کے ساتھ ورکنگ گروپ سیشنز میں شرکت کریں گے جو کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں منعقد کیے جائیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان سیشنز کا مقصد ملک میں کرکٹ کے ڈھانچے کے بارے میں سابق کھلاڑیوں کے خیالات سے آگاہی حاصل کرنا اور ان کے مشورے لینا ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...