شاستری اور کمبلے آئیں گے ،جائیں گے، ٹیم کا مفاد سب سے اہم ہے :شاستری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2017, 5:06 PM | اسپورٹس |

ممبئی،19؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ٹیم انڈیا کے نومنتخب کوچ روی شاستری نے انیل کمبلے کی الوداعی کے بعد انہیں کوچ مقرر کئے جانے کو لے کر پیداہوئے حالات کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ہے۔ٹیم کے سری لنکا کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاستری نے کہا کہ افراد سے کہیں زیادہ ٹیم کا مفاد اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ شاستری اور کمبلے آتے اور جاتے رہیں گے لیکن ٹیم کا مفاد ہمیشہ اہم رہے گا۔اس موقع پر شاستری نے بھرت ارون کو گیندبازی کوچ مقرر کئے جانے کا بھی دفاع کیا۔شاستری نے کہاکہ بھرت ارون ان کھلاڑیوں سے مجھ بہتر طریقے سے واقف ہیں،وہ اس نظام کے ساتھ 15سالوں سے زیادہ سے منسلک رہے ہیں۔ٹیم انڈیا کے اس سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ ٹیم کے گزشتہ ویسٹ انڈیز دورے کے مقابلے میں زیادہ تجربہ کار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا کے آخری دورے کے مقابلے میں اب میں زیادہ تجربہ کار ہوں،میں نے گزشتہ دو ہفتوں میں زیادہ تجربہ حاصل کیا ہے اور اب میرے اوپر کسی طرح کا دباؤ نہیں ہے۔ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا کو سری لنکا میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے میچ اور ایک ٹی- 20میچ کھیلنا ہے۔تین ٹیسٹ گالے، کولمبو اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے۔آٹھ سال میں یہ پہلی بار ہے جب ٹیم انڈیا سری لنکا میں پوری سیریز (تینوں فارمیٹ)کھیلنے والی ہے۔ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے اس موقع پر کہاکہ انہیں نئے کوچ روی شاستری کے ساتھ اچھے تعلقات کی امید ہے ،کیونکہ ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر اس سابق ہندوستانی کپتان کی گزشتہ مدت کار کے دوران انہیں ایک دوسرے کی اچھی سمجھ ہے۔شاستری اس سے پہلے 2014سے 2016کے درمیان ہندوستانی ٹیم کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔شاستری کی موجودگی میں کوہلی نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں میں ہم نے ساتھ کام کیا ہے،مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کچھ اور سمجھنے کی ضرورت ہے،ہم نے پہلے بھی ساتھ کام کیا ہے، ہمیں معلوم ہے کہ کیا توقعات ہیں اور کیا دستیاب ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ اس کے لیے کوئی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔شاستری کو انیل کمبلے کی جگہ کوچ بنایا گیا ہے، جن کی ایک سال کی کامیاب مدت کار کوہلی کے ساتھ اختلافات کے بعد تنازعات کے درمیان ختم ہوئی ہے ۔جب یہ پوچھا گیا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں جو ہوا ،اسے ان پر کسی طرح کا اضافی دباؤ ہے، کوہلی نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اضافی دباؤ ہے۔ایک ٹیم کے طور پر ہم کامیابی حاصل کرنے کی امید کرتے ہیں ۔سبھی نے مشکل وقت کا سامنا کیا ہے ،میں کوئی اضافی دباؤ نہیں لیتا،جب تک میں کپتان ہوں ،ذمہ داری لیتارہوں گا ،آپ کوصرف اپنی سوچ کا دھیان رکھنا ہوتاہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...