رافیل نڈال کی نگاہیں 11ویں فرانسیسی اوپن خطاب پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 12:19 PM | اسپورٹس |

پیرس ،09؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال نے تسلیم کیا کہ 11 واں فرانسیسی اوپن ٹائٹل جیتنے کی ان کی خواہش کافی غالب ہے کیونکہ وہ اس بات کو بھی محسوس کرتے ہیں کہ ان کے کیریئر کا اختتام زیادہ دور نہیں ہے۔یہ 32 سال کا کھلاڑی 16 میجر خطاب اپنے نام کر چکا ہے اور کل وہ اپنے 24 ویں گرینڈسلیم فائنل میں رولا غیراں پر ڈومینک تھیم سے بھڑیگا جن کایہ پہلا فائنل ہوگا۔اگر نڈال جیت جاتے ہیں تو پیرس میں یہ ان کا 11 واں ٹائٹل گے اور اس سے وہ مارگریٹ کورٹ کے اس گرینڈسلیم مقابلہ میں دائمی جیت کے ریکارڈ کی برابری کر لیں گے۔نادل اب بھی عظیم مخالف راجر فیڈرر سے چار میجر خطاب کے پیچھے چل رہے ہیں، اگرچہ یہ سوئس سٹار ان چار سال بڑا ہے۔نڈال نے کل سیمی فائنل میں جوآن مارٹن ڈیل پوترو کو 6-4، 6-1، 6-2 سے شکست دینے کے بعد پیرس میں اپنی 85 ویں جیت درج کی اور انہیں یہاں صرف دو شکست ملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے لئے یہاں کھیلنے کی ترغیب ہمیشہ بہت زیادہ رہتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشین کپ چیمپینز ٹرافی: ہندوستان نے پاکستان کو 3-1 سے ہرایا

ہندوستان نے ایشین کپ ہاکی چیمپینز ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسرا میچ جیت لیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مقابلہ میں ہندوستان نے پچھڑنے کے بعد زبردست واپسی کی اور پاکستان کو مات دی۔

ہار مان چکے تھے محمد حفیظ ... لیکن شعیب اختر کے ایک فون کال نے بدل دی زندگی

آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں شاندار سنچری لگانے والے محمد حفیظ کے بارے میں ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔ خبر یہ ہے کہ محمد حفیظ نے پاکستان کی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا تھا ، لیکن سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے انہیں فون کرکے یہ بڑی غلطی ...