بھٹکل بلدیہ ممبر قیصر محتشم اسٹنڈنگ کمیٹی چیرمن منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th July 2018, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :10؍جولائی (ایس اونیوز)بلدیہ ممبر قیصر محتشم متفقہ طورپر دوبارہ بھٹکل بلدیہ کے نئے اسٹنڈنگ کمیٹی چیرمن منتخب ہوئے ہیں۔ 37سالہ قیصر محتشم شہر کے 16ویں وارڈ کے ممبر ہیں ۔ 

بلدیہ کی طرف سے شہر کے ترقیاتی اور دیگر ترقی جات منصوبوں کو دی گئی منظوری کےکاموں کے لئے اسٹنڈنگ کمیٹی فنڈ مختص کرتی ہے۔ خیال رہے کہ قیصر محتشم اس سے قبل سال 2016میں بھی اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیرمن رہ چکےہیں۔ اس موقع پر بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، بلدیہ کے چیف آفیسر وینکٹیش ناوڈا،سابق اسٹنڈنگ کمیٹی چیرمن کے عبدالرحیم ، بلدیہ ممبران سید احمد پرویز، محی الدین الطاف کھروری ، عبداللہ خطیب ، کرشنانند پربھو، پاسکل گومس، واحدہ مکری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔