پتور:دو موٹر بائکس کی ٹکر۔ 1طالب علم ہلاک 3زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 12:26 PM | ساحلی خبریں |

پتور 2؍دسمبر (ایس او نیوز) سبرامنیا روڈ پر پیش آنے والے موٹر بائک حادثے میں ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی اور دیگر 3افرادزخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس المناک حادثے میں موت کا شکار ہونے والا نوجوان محمدانس ہے، جو کہ پی یو کامرس کے سال اول میں زیر تعلیم تھا۔ گھر میں کوئی خاص تقریب رہنے کی وجہ سے وہ کیمرہ لینے کے لئے پتور گیا ہوا تھا۔ واپسی کے وقت اس کی بائک ایک دوسری بائک کے ساتھ ٹکراگئی جس میں انس کی موت واقع ہوئی جبکہ اس کے دوسرے ساتھی طالب علم عبدالآصف کو زخمی حالت میں منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسی طرح دوسری بائک کے دونوں سوار وشواناتھ اور اشوک کو بھی زخموں کے علاج کے لئے پتور آدرش اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔