پتور: 2بچوں کی ماں نے کیا شوہر کو چھوڑ کر پڑوسی نوجوان کو اپنانے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th November 2017, 8:20 PM | ساحلی خبریں |

پتور 28؍نومبر(ایس او نیوز) اپن انگڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں آنے والے ایک گاؤں میں 2بچوں کی ماں اپنی 9سالہ شادی شدہ زندگی کو برباد کرنے اور شوہر کو چھوڑ کر پڑوسی نوجوان کے ساتھ زندگی گزارنے کی ضد پر اَڑ گئی ہے، جس کی وجہ سے جھگڑے اور پولیس کی مداخلت تک نوبت آگئی ہے مگر مسئلہ حل نہیں ہوپایا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کا شوہر اوریہ پڑوسی نوجوان آپس میں دوست تھے اور شوہر نے خود اپنے اس نوجوان دوست کو یہ ذمہ داری دے رکھی تھی کہ جب وہ اپنے کام دھندے کے سلسلے میں گاوں سے باہر رہے تو گھر کا سوداسلف لاکر دے۔ اسی بہانے نوجوان کا گھر پر آنا جانا مذکورہ خاتون اور اس کے بیچ عشق کا سبب بن گیا جو آج دیوانگی کی حد کو چھو گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جب عورت نے شوہر کا ساتھ چھوڑنے اور پڑوسی نوجوان کو اپنانے کی بات کھل کر سامنے رکھ دی تو ان کاآپس میں جھگڑ ا ہوگیا۔ شوہر نے اس نوجوان سے بھی جھگڑنے کے بعداس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی۔ پولیس نے نوجوان کو طلب کرکے اس خاتون سے دور رہنے کی تنبیہ اور تاکید کی۔ لیکن اسی رات کو خاتون نے نوجوان کو فون کرکے دھمکی دی کہ اگر وہ اس سے دور ہوگیا تو پھر وہ خودکشی کرلے گی۔ اس پر نوجوان نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ماجرا سنایا تو پولیس نے خاتون او راس کے شوہر کو بھی پولیس اسٹیشن طلب کرکے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ خاتون شوہر کو چھوڑکر نوجوان کے ساتھ ہی رہنے کی ضد پر اڑی رہی اور وہاں بھی دھمکیاں دینے لگی کہ اگر اسے شوہر کے ساتھ جانے پر مجبور کیاگیا تو وہ خود کشی کرلے گی۔ کہتے ہیں کہ اس صورتحال سے پریشان پولیس افسران نے اس خاتون کے بھائی کو طلب کیا اوریہ ہدایت دیتے ہوئے اس کے ساتھ مائیکے بھیج دیا کہ اگر خاتون اپنی ضد چھوڑ کر شوہر کے ساتھ ہی رہنے کا من بنالیتی ہے تو پھر اسے شوہر کے گھر لاکر چھوڑنا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ایک طرف دو بچے اور شوہر بے بسی اور شرمندگی کا سامنا کررہے ہیں تو دوسری طرف پڑوسی نوجوان ہے جس کے لئے دو بچوں کی ماں کو اپنا نا بھی مشکل اور چھوڑنا بھی ناممکن ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...