پجارا آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے، کوہلی پانچویں مقام پر
دبئی،28؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی بلے باز چتیشور پجارا دو مقام کے اضافے کے ساتھ تازہ آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے جبکہ کپتان وراٹ کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔پجارا نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 143رن بنائے اور وہ دوسرمقام پر پہنچ گئے ہیں۔اس سے پہلے مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف رانچی ٹیسٹ میں وہ درجہ بندی میں کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ آخری بار اگست میں سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کے بعد دوبارہ یہاں پہنچے تھے۔پجارا 22 پوائنٹس لے کر اب کیریئر کے بہترین 888پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے دوسرے مقام پر پہنچ گئے۔کپتان وراٹ کوہلی ان 11 پوائنٹس پیچھے پانچویں نمبر پر ہے۔کوہلی نے 62 ویں ٹیسٹ میں پانچویں ڈبل سنچری لگائی اور اب 817 سے 877 پوائنٹس لے کر پانچویں نمبر پر ہے۔دوسری طرف پہلے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو جیت دلانے والے کپتان اسٹیو سمتھ 941 پوائنٹس لے کر سرفہرست ہیں۔وہ سب سے زیادہ پوائنٹس بنانے والے ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں سر ڈان بریڈمین (961)، لین ہٹن( 945)، جیک ہوبس( 942)اور رکی پونٹنگ( 942)کے بعد پیٹر ( 941) کے ساتھ مل کر پانچویں نمبر پر ہے۔انگلینڈ کے کپتان جو روٹ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے نمبر پر ہیں۔ہندوستانی اوپنر مرلی وجے آٹھ مقام کی برتری کے ساتھ 28ویں مقام پر پہنچ گئے جبکہ روہت شرما سات مقام کی برتری کے ساتھ 46ویں مقام پر ہیں۔ ہندوستان کے کے ایل راہل ایک مقام گر کر نووے، اجنکیا رہانے دو پائیدان گر کر 15 ویں، سری لنکا کے دمتھ کروارتنے ایک مقام گر کر 18ویں اور شکھر دھون ایک مقام گر کر 29 ویں مقام پر آ گئے۔گیند بازوں کی رینکنگ میں روندر جڈیجہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ مشیل اسٹارک 10ویں مقام پر آ گئے ہیں۔آر اشون نے چوتھے نمبر پر نو پوائنٹس کی برتری لے لی ہے۔وہ نمبر ایک رینکنگ والے جیمز اینڈرسن سے 42 پوائنٹس پیچھے ہیں۔بھونیشور کمار 28 ویں اور ایشانت شرما 30ویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈر کی رینکنگ میں اشون تیسرے مقام پر ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سب سے اوپر بنے ہوئے ہیں۔