سداپور:جائیداد کے لئے دو افراد کاقتل۔ ایک شدید زخمی
سداپور16؍فروری (ایس او نیوز) جائیداد حاصل کرنے کے لئے ہونے والے جان لیوا حملے میں دو افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ تیسرے شخص کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں رینوکا کنّا نائک (48سال) اور روی کنّا نائک(29سال) ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہبلی کیمس اسپتال میں زیر علاج زخمی شخص کا نام کنّا نائک بتایا گیا ہے۔اس قاتلانہ حملے میں شامل ملزموں کی شناخت پرتھوی، پون اور گنپتی کے بطور کی گئی ہے۔